Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شروع میں لگتا ہے سب ٹف, عمران اشرف

عاصم رحمانی هفته 22 دسمبر 2018
شروع میں لگتا ہے سب ٹف, عمران اشرف

پاکستان کے بہترین اداکارانہ صلاحیتوں اور بے ساختہ انداز کے حامل اداکار عمران اشرف ، ٹیلی ویژن ناظرین کے لیے ایک جانا پہچانا نام بن چکے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں عمران اشرف کا کہنا تھاکہ انہوں نے ایک ٹیلی فلم میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی کسی کردار کو آسان نہیں سمجھا‘ہر کردار کو ایک چیلنج سمجھ کر کیا اور آج بھی اللہ کا شکر ہے ہر مشکل کرداروں میں حقیقت کے رنگ بھر رہے ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ وہ جب آٹھ برس کے تھے تو ڈائریکٹر دلاور ملک نے ایک طویل دورانیے کے ڈرامے’’جب محبت نہیں ہوئی‘‘ سے بہ طور چائلڈ اسٹار متعارف کروایا، مگر باقاعدہ طور پر 2011ء سے اداکاری کررہا ہوں۔ اس دوران تعلیم مکمل کی اور والد صاحب کے ساتھ کاروبار میں بھی ہاتھ بٹایا‘ پھر2011ء میں دلاور ملک نے اپنے ایک ڈرامے’’وفا کیسی، کہاں کا عشق‘‘ کے لیے آفر کی، جو بہ خوشی قبول کرلی۔ بس پھر وہ دِن ہے، اور آج کا دِن، اداکاری کا جنون بڑھتا ہی جارہا ہے۔ ان سے پوچھے گئے سوال کہ زندگی کی پہلی کمائی ہاتھ آئی، تو کیا کیا؟ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلی کمائی کْل پانچ سو روپے تھے۔ 300روپے امّی کو دیئے اور باقی رقم سے دوستوں کے ساتھ دعوت اْڑائی۔ اْس زمانے میں یہ رقم بھی خاصی ’’ہینڈ سم‘‘ تصور کی جاتی تھی۔ اداکار نے بتایا کہ میرا تعلق اعوان فیملی سے ہے‘ والد اشرف اعوان ایک معروف نجی بینک میں ملازمت کرتے تھے، اب ریٹائر ہوچکے ہیں‘ اگرچہ میرے آباؤ اجداد کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، لیکن میں نے 11 ستمبر 1989 میں خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں آنکھ کھولی۔

(300 بار دیکھا گیا)

تبصرے