Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اہمیت رکھتی ہے ہر چیز کومل عزیز

عاصم رحمانی هفته 22 دسمبر 2018
اہمیت رکھتی ہے ہر چیز کومل عزیز

پاکستانی اداکارہ و ماڈل کومل عزیز نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں پہلی محبت چند سال قبل امریکا میں دوران تعلیم ہوئی تھی اور ہماری زندگی میں بہت خوشیاں تھیں اور اب شاید مجھے محبت بالکل نہ ہو، یہ پہلا موقع ہے کہ اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔ اداکارہ نے اب تک اگرچہ ایک درجن سے بھی کم پاکستانی ڈراموں میں کام کیا ہے، تاہم انہیں گزشتہ برس اس وقت شہرت ملی جب ان سے متعلق یہ خبر سامنے آئی کہ انہیں گھر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان نے گھر سے نکال دیا ہے ،، کومل اپنے معصوم چہرے کی وجہ سے بے حد مقبول ہیں، اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کو کالج کے زمانے میں ایک بار محبت ہوئی تھی، ہم اپنی زندگی میں بہت خوش تھے اور اب ہوسکتا ہے کہ مجھے محبت کبھی نہ ہو۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کومل عزیز کو کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں کرائے کے گھر سے نکال دیا گیا اور ان کے اہل خانہ پر مالک مکان نے مبینہ طور پر تشدد بھی کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے بزنس کی تعلیم حاصل کرنے کا شوق تھا، اس لے انہوں نے پہلے تو لاہور کی لمس یونیورسٹی میں داخلہ کی کوشش کی، تاہم وہاں داخلہ نہ ملنے کے بعد انہوں نے کراچی کی آئی بی اے یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ کومل عزیز نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی اے میں امتحانات کے دوران کاپی کرنے پر وہ پکڑی گئی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں، فنکارکواپنا کام کرنا چاہیے کیونکہ اس کا مقصد کوئی سیاسی عزائم نہیں بلکہ امن، محبت اور انٹرٹین کرنا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ایک سچا فنکار ہمیشہ معیاری کام کوترجیح دیتا ہے‘وہ اسی کام کوکرنا چاہتا ہے جس کا کردار جاندار اور انٹرٹیننگ ہو‘ اچھے اور معیاری ڈرامے توبن رہے ہیں لیکن ان ڈراموں کو مکمل تفریحی ڈرامے نہیں کہا جا سکتا، کیونکہ ان میں بہت سی خامیاں دکھائی دیتی ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ بطور اداکارہ ایسی پرفارمنسز دوں جو مدتوں یاد رہے‘ سٹیلائٹس کے اس دور میں جب سو سے زائد چینلز پر ملکی اور غیر ملکی ڈرامہ سیریلز بیک وقت چل رہے ہوں۔

(258 بار دیکھا گیا)

تبصرے