Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کرکٹ آسٹریلیا نے ہاں تو نہیں کی، جواب مثبت دے دیا

ویب ڈیسک هفته 22 دسمبر 2018
کرکٹ آسٹریلیا نے ہاں تو نہیں کی، جواب مثبت دے دیا

اسلام آباد ….. پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلوی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مثبت جواب آگیا ،کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال مارچ میں ون ڈے میچز کھیلنے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پی سی بی اور پاکستانی حکومت کرکٹ ٹیموں کے دورے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو بہتر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں اور اسٹاف کی سیکیورٹی اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کی جانب سے رابطے پر نرم جواب دیتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا نے 20 سال میں پہلی مرتبہ دوبارہ پاکستان میں کھیلنے کے لیے اپنے دروازے تھوڑے کھول دیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان اپنے کئی انٹرویوز میں یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ وہ جلد از جلد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998 میں کپتان مارک ٹیلر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے تھے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ سے پہلے متحدہ عرب امارات میں 5 ایک روزہ میچز کی سیزیز شیڈول ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے 2 ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی تھی۔۔

(258 بار دیکھا گیا)

تبصرے