Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں نئے سال کے آغاز پر شدید سردی کی لہر آئیگی

ویب ڈیسک هفته 22 دسمبر 2018
کراچی میں نئے سال کے آغاز پر شدید سردی کی لہر آئیگی

کراچی…. کراچی میں چلنے والی سائبریا کی غیر معمولی سرد ہوائوں کا زور تو ٹوٹ گیا لیکن سردی کی لہر برقرار ہے۔ ہفتے کو درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات نے نئے سال کے آغاز پر شدید سردی کی لہر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ سائبریا کی سرد ہوایں تقریباً بند ہوگئیں‘ شہر کا موسم خشک ہے‘ فضاء میں کچھ گرد بھی جمی ہوئی ہے اور صبح کے وقت میں ہلکی ہلکی دھند بھی چائی رہتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر میٹرولوجیکل سینٹر کراچی کے ڈائریکٹر شاہد عباس کا کہنا ہے کہ فی الوقت ملک کی بالائی سطح پر بارش کا کوئی سسٹم موجود نہیں‘ بالائی علاقوں سے جب بھی بارش کا سسٹم گزرتا ہے اس کا کچھ اثر کراچی پر بھی پڑتا ہے۔ دسمبر کے آخری روز یا نئے سال کے آغاز پر بالائی علاقوں سے تیز بارشوں کا سسٹم گزرے گا جس کا اثر کراچی پر پڑے گا اور یہاں شدید سردی کی لہر آئے گی اور سائبریا کی ہوائیں بھی دوبارہ چلیں گی۔

(275 بار دیکھا گیا)

تبصرے