Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اتفاقیہ اداکار بن گیا، شاہ رخ

ویب ڈیسک هفته 22 دسمبر 2018
اتفاقیہ اداکار بن گیا، شاہ رخ

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں لوگ ان کی والدہ کو کہتے تھے کہ تمہارابیٹا کبھی اداکار نہیں بن سکتا۔ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دوسروں کی باتوں سے زیادہ خود پر یقین کرنا چاہیے کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ میری والدہ ہمیشہ چاہتی تھیں کہ میں اداکار بنوں لیکن چند لوگ ہمیشہ میری ماں سے کہتے تھے کہ تمہارا بیٹا کبھی اداکار نہیں بن سکتا کیونکہ میں خوبصورت اورپْرکشش نہیں۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میری ماں لوگوں کی باتیں سن کر دکھی ہوجاتی تھیں لیکن مجھے لوگوں کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا، میں ہمیشہ سے اداکاری کرنا چاہتا تھا اور انہیں کہتا تھا میں کام کرتا رہوں گا، اس وقت مجھے فلموں میں کوئی دلچسپی نہیں تھی اور میں اسٹیج پر اداکاری کرتا تھا، اس کے بعد ٹی وی کام کرنا شروع کیا اور آج 30 سال بعد میں ایک پوسٹر بوائے ہوں۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے اپنا کیریئر 1988ء میں دوردرشن کے سیریل ’فوجی‘ سے شروع کیا ۔ اس کے بعد انہوں نے اور بہت سیریلز میں اداکاری کی جن میں اہم تھا 1989ء کا ’سرکس‘، جس سرکس میں کام کرنے والے افراد کی زندگی کو بیان کیا گیا تھا۔ اسی سال انہوں نے ارون دھتی رائے کی طرف سے لکھا انگریزی فلم ’’ان وچ اینی گیوز اٹ دوز ون ‘‘ میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا۔ بالی ووڈ میں ان کا پہلا کام ’’دیوانہ‘‘ فلم میں ہوا جو باکس آفس پر کامیاب رہی۔ اس فلم کے لیے انہیں فلم فیئر کی طرف سے بہترین نوآموز اداکار کا ایوارڈ ملا۔ ان کی اگلی فلم تھی ’’مایا میم صاحب‘‘ جو کامیاب نہیں ہوئی۔1993ء کی ہٹ فلم ’’بازیگر‘‘ میں ایک منفی کردار ادا کرنے کے لیے انہیں اپنا پہلا فلم فیئر بہترین اداکار ایوارڈ ملا۔ اسی سال میں فلم’’ڈر‘‘ میں عشق کے جنوں میں پاگل عاشق کا کردار ادا کرنے کے لیے ان کو سراہا گیا۔ اس سال میں فلم ’’کبھی ہاں کبھی نا‘‘ کے لیے انھیں فلم فیئر مبصرین(کریٹکس) بہترین اداکار کے ایوارڈسے بھی نوازا گیا۔ شاہ رخ خان نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے جنہیں فلم بینوں نے ناصرف بے حد پسند کیا بلکہ متعدد فلموں نے باکس آفس پر بزنس کے تمام ریکارڈ اپنے نام بھی کیے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ اور رومانوی ہیروشاہ رخ خان بالی ووڈ کے افق پر چمکتادمکتا ستارہ ہیں جن کا تذکرہ کیے بغیر فلمی دنیا کا تعارف ادھورا ہے۔ دوران انٹرویو جب شاہ رخ سے پوچھا گیا جیسے سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنے کیریئر کے لیے بالی ووڈ کو چنا ہے کیا آپ کے بچے بھی فلم انڈسٹری کو جوائن کریں گے۔

(127 بار دیکھا گیا)

تبصرے