Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نقل کرکے پاس ہوا، عمران ہاشمی

ویب ڈیسک هفته 22 دسمبر 2018
نقل کرکے پاس ہوا، عمران ہاشمی

نامور بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دوران تعلیم نقل کرکے 75 فیصد نمبروں سے پاس ہوگئے تھے لیکن آج انہیں اپنے اس فعل پر سخت شرمندگی ہے۔ بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی ان دنوں اپنی آنے والی فلم’چیٹ انڈیا‘کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی انہوں نے اسکول یا کالج کے زمانے میں نقل کی ہے تو اس سوال کے جواب میں عمران ہاشمی نے صاف گوئی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں میں نے ایک بار نقل کی تھی اور امتیازی نمبروں سے پاس ہوگیاتھا۔ عمران ہاشمی نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے معاشیات(اکنامکس) کے پیپرز کی بالکل بھی تیاری نہیں کی تھی اورصرف میں نے نہیں امتحانی کمرے میں موجود دیگر طلبا کا بھی یہی حال تھا ممتحن(امتحانی کمرے میں موجود استاد) اس بات سے واقف تھے کہ کسی نے بھی امتحان کی تیاری نہیں کی ہے لہٰذا انہوں نے کہا کہ میں اس کمرے میں 40 منٹ تک ہوں میرے بعد یہاں دوسرا ممتحن آجائے گا اس لیے جو بھی نقل کرنا چاہتا ہے اپنی کتاب کھول کر نقل کرسکتا ہے، اس دن میں نے نقل کی اور 75 فیصد نمبر لے کر پاس ہوا۔ تاہم عمران ہاشمی نے اپنے اس عمل پرفخر کرنے کے بجائے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے آپ کو یہ سب بتاتے ہوئے سخت شرمندگی ہورہی ہے، مجھے معلوم ہے نقل بالکل بھی اچھا عمل نہیں ہے اور میں یہی کہوں گا کہ کسی کو بھی نقل نہیں کرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا ٹریلرریلیزہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ فلم ’جنت‘،’’بادشاہو‘ اور’اظہر‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکار عمران ہاشمی کی اگلی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے تھے، تاہم اب شائقین کا انتظار ختم ہوا، فلم کا پہلا ٹریلرریلیز کردیا گیا جس میں عمران ہاشمی اپنی پچھلی فلموں سے بالکل مختلف کردار میں نظر آرہے ہیں۔ فلم کی کہانی تعلیمی نظام میں موجود نقل مافیا کے گرد گھومتی ہے جس نے تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ عمران ہاشمی ٹریلر میں نقل مافیا کے سرگرم کارکن کے طور پرنظرآئیں گے۔ فلم کی کہانی سومک سین نے لکھی ہے جب کہ عمران ہاشمی کی پروڈکشن کمپنی ایلپسس انٹرٹینمنٹ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کے ذریعے عمران ہاشمی پروڈکشن کے شعبے میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ فلم میں اپنے کردارکے حوالے سے عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی بے حد جاندارہے، میں نے اپنے کیریئرمیں ایسا کردار پہلے کبھی ادا نہیں کیا۔ فلم ’چیٹ انڈیا‘ اگلے ماہ 25 جنوری 2019 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

(137 بار دیکھا گیا)

تبصرے