Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

ادیتی رائو نے بھی می ٹواسٹوری سنادی

ویب ڈیسک هفته 22 دسمبر 2018
ادیتی رائو نے بھی می ٹواسٹوری سنادی

ممبئی ۔۔۔فلم پدماوت سے پہچان بنانے والی بالی وڈ اداکارہ ادیتی رائو نے بھی می ٹو اسٹوری سنادی۔ انڈیا ٹوڈے کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری میں کام کی تلاش میں انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ۔انہوں نے بتایا کہ ابتداء ہی مایوسی سے ہوئی تھی ،ایک نووارد تصور کرتے ہوئے ان کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی بلکہ کام دلانے کے عوض ان کے سامنے مطالبہ رکھ دیا گیا۔انہیں کچھ پانے کے لئے کچھ کھونے کا کہا گیا ۔ادیتی کا کہنا تھا کہ اس صورتحال پر دلبرداشتہ ہوکر انہیں انڈسٹری میں کام کی تگ و دو ترک کردی۔اداکارہ کے مطابق بعد میں انہیں اپنی ٹیم کے دوستوں کی وساطت سے کام مل گیا۔تاہم اس کے لئے انہیں 8 ماہ انتظار کرنا پڑا۔

(129 بار دیکھا گیا)

تبصرے