Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے امتحان کی گھڑی

صابر علی جمعه 21 دسمبر 2018
پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے امتحان کی گھڑی

کراچی۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے امتحان کی گھڑی آگئی ہے۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری آج بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت میں اگرچہ توسیع کردی گئی ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت وفاقی حکومت کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کس انداز میں کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ آصف علی زرداری یا سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مقدمات ان کی حکومت نے نہیں بنائے اور ان کے خلاف اگر کوئی فیصلہ عدالت دیتی اور انہیںگرفتار کیاجاتا ہے تو وہ خالصتاً عدالتی معاملہ ہے تاہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کے اس موقف کے برعکس ان تمام تر کارروائیوں کو پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی قرار دے رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اس وقت صورت حال یوں بھی اہم ہے کہ پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی گرفتاری کی صورت میں  آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف کس طرح دبائو بڑھاسکے گی۔ دوسری جانب یہ سوال بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ پیپلز پارٹی جس کی سندھ میں حکومت ہے‘ وہ سندھ میں وفاقی حکومت کے خلاف کس طرح احتجاج کرسکے گی۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی اس وقت سوائے صوبہ سندھ کے پنجاب یا کسی اور صوبے میں سیاسی طاقت نہ ہونے کے برابر ہے اس لئے پیپلز پارٹی اگر سندھ میں احتجاج کرے گی تو اس احتجاج کا سامنا خود ان کی سندھ حکومت کو ہوگا جبکہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیاہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کی صورت میں پیپلز پارٹی کچھ نہیں کرسکے گی اور آصف علی زرداری کی گرفتاری پر احتجاج کے لئے کوئی سڑکوں پر نہیں نکلے گا۔ پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی احتجاجی سیاست کو اہمیت دینے کو تیار نہیں ہے۔

(212 بار دیکھا گیا)

تبصرے