Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسٹریٹ کرائمز بے قابو، 11 ماہ 50 ہزاروارداتیں

قومی نیوز جمعه 21 دسمبر 2018
اسٹریٹ کرائمز بے قابو، 11 ماہ 50 ہزاروارداتیں

کراچی….کراچی میں سال 2018ء کے دوران امن و امان کی مجموعی صورت حال میں بہتری کے باوجود اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد اضافہ ہوگیا ہے۔شہرمیں 2017ء میں اسٹریٹ کرائم ریٹ 156تھا جو 2018ء میں بڑھ کر 171سے تجاوز کر گیا ہے۔سی پی ایل سی کے مطابق رپورٹ شدہ اسٹریٹ کرائم میں کار، موٹرسائیکلیں اور موبائل فون چوری اور چھیننے کی وارداتیں شامل ہیں۔ جنوری میں اسٹریٹ کرائم کی 4963وارداتیں ہوئی ، یومیہ اوسط 160رہی، فروری میں ہر روز 165جبکہ مارچ میں یومیہ 151وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اپریل میں اسٹریٹ کرائم کی یومیہ اوسط 160جبکہ مئی میں روز 165سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جون میں یومیہ 187اور جولائی میں یومیہ اسٹریٹ کرائم کی 197سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں،سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق آزادی کے مہینے میں ڈاکو بھی آزاد رہے، اگست میں ہر روز 207وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ ستمبر میں اسٹریٹ کرائم میں کچھ کمی دیکھی گئی، یومیہ 171وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اکتوبر میں پھر اسٹریٹ کرمنل سرگرم رہے اور یومیہ 191وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ نومبر میں پچھلے مہینے کے مقابلہ میں اسٹریٹ کرائم میں 15فیصد کمی ریکارڈ ہوئی اور یومیہ 181وارداتیں رپورٹ ہوئی۔

(379 بار دیکھا گیا)

تبصرے