Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نواز شریف اور زرداری کے لئے سڑکوں پرآنے کا اعلان

ویب ڈیسک جمعه 21 دسمبر 2018
نواز شریف اور زرداری کے لئے سڑکوں پرآنے کا اعلان

اسلام آباد۔۔۔۔ احتجاج پرپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن یک زبان ہوگئے ،نواز شریف کو سزا اور آصف زرداری کو گرفتار کرنے کی صورت میں دونوں جماعتیں عوام کو سڑکوں پر لائیں گی،الگ الگ اجلاسوں میں فیصلہ کرلیاگیا، بلاول کا کہنا ہے کہ محکمہ کے سربراہ وزیر اعظم ،JITرپورٹ کا وزیروں کو کیسے پتا چلا ؟جیف جسٹس جے آئی ٹی رپورٹ پر تبصرہ کرنے والے وزراء کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں، فوجی عدالتوں سے متعلق قانون پاس کرکے پارلیمان نے اپنی ناک کاٹی، اس قانون پر ہر فورم پرمخالفت کریں گے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کاکہناہے کہ لوگ سب جانتے ہیں فیصلہ اللہ اور عوام پر چھوڑ دیا۔ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سویلین بالا دستی پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) نے احتساب عدالت سے نوازشریف کو سزاکی صورت میں عوامی رابطہ مہم چلانے اور حکومت کوٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیاہے، گزشتہ روز قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور پارٹی صدرشہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہواجس میں احتساب عدالت کے فیصلے اورموجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں (ن) لیگ کا 12رکنی پارٹی ایڈوائزری بورڈ معاملات دیکھے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے پارلیمنٹ میں بھی حکومت کوٹف ٹائم دینے کافیصلہ کیاجس کے لئے اپوزیشن کی دیگرجماعتوں سے بھی رابطے کئے جائیں گے۔

(206 بار دیکھا گیا)

تبصرے