Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

گیس پریشرمیں کمی سے گھریلواورتجارتی صارفین پریشان

ویب ڈیسک جمعه 21 دسمبر 2018
گیس پریشرمیں کمی سے گھریلواورتجارتی صارفین پریشان

کراچی…. گیس کے کم پریشر کی وجہ سے کراچی کے کمرشل سیکٹر اور گھریلو صارفین کو گیس فراہمی میں مشکلات کا سامنا، شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے سے گھریلو صارفین کی بڑی تعداد نے گھروں میں کھانا پکانے میں دشواریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو احتجاج پر مجبور کر رہی ہے، دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے کم پریشر کے باعث سی این جی کی بندش کا دورانیہ بھی بڑھا دیا ،اس طرح سی این جی اسٹیشنز کی بندش میں مزید 12 گھنٹے کا اضافہ ہوگیا ،گیس اسٹیشن جو کہ جمعرات کی صبح 8 بجے کھلنے تھے وہ رات 8 بجے کھلے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق دورا نیہ میں اضافہ سی این جی کے کم پریشر کے تحت کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سی این جی اسٹیشن پیر (17 دسمبر) کی صبح 8 بجے بند کیے گئے تھے۔ اس سے قبل بھی ایک ہفتے تک صوبے میں سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے۔

(124 بار دیکھا گیا)

تبصرے