Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

الیکشن میں کیمرے کرائے پرلئے، خریدے نہیں گئے

قومی نیوز جمعه 21 دسمبر 2018
الیکشن میں کیمرے کرائے پرلئے، خریدے نہیں گئے

کراچی۔۔۔۔صوبہ سندھ میں مبینہ بد انتظامی کے ایک اور اسکینڈل کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے، سندھ حکومت نے الیکشن 2018 میں کیمرے کرائے پر کیوں لیے؟ تحقیقات شروع تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے عام انتخابات 2018ء میں حکومتِ سندھ کی سیکورٹی کیمروں کے حوالے سے بد انتظامی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نیب نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ کر کرائے پر حاصل کیے جانے والے کیمروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ نیب نے سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ 24 دسمبر تک مطلوبہ دستاویز فراہم کی جائے۔نیب نے استفسار کیا ہے کہ سندھ حکومت نے خریدنے کی بجائے سی سی ٹی وی کیمرے کرائے پر کیوں لیے۔ دریں اثنا ء نیب نے چیف سیکریٹری سندھ سے دستاویز کے ساتھ 7 سوالات کے جوابات کی درخواست کی ہے۔نیب نے کنٹریکٹ میں مبینہ بد انتظامی پر افسران کے عدم تعاون کا بھی شکوہ کیا‘ نیب کی جانب سے کہا گیا کہ کئی روز پہلے بھی متعلقہ افسران کو ریکارڈ کے لیے لکھا مگر جواب نہیں ملا۔واضح رہے کہ الیکشن 2018ء میں پوسٹل بیلٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر مخصوص طریقہ کار کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی گئی، اور الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشنز پر کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی۔

(335 بار دیکھا گیا)

تبصرے