Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

زرداری کی ممکنہ گرفتاری،پیپلز پارٹی احتجاجی تحریک چلائےگی

قومی نیوز جمعرات 20 دسمبر 2018
زرداری کی ممکنہ گرفتاری،پیپلز پارٹی احتجاجی تحریک چلائےگی

اسلام آباد….. پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری پر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی بہن صنم بھٹو احتجاجی تحریک کو لیڈ کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس زرداری ہائوس میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن ‘ راجہ پرویز اشرف‘ سید خورشید شاہ‘ نیئر حسین بخاری‘ فرحت اللہ بابر اور نوید قمر سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی رہنمائوں نے آصف علی زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسلام آباد کی بجائے سندھ میں گرفتاری دیں جس پر آصف زرداری نے کہا کہ وہ ذہنی طور پر تیار ہیں اور وہ گرفتاری بغیر کسی مزاحمت کے دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری 24 دسمبر کو ہوئی تو اس کے لئے الگ حکمت عملی طے کی جائے گی اور 27 دسمبر کے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں ملک بھر میں تحریک چلانے کا اعلان کیا جائے گا‘ پارلیمنٹ کے اندر بھی زوردار انداز میں اپنے مؤقف کو پیش کیا جائے گا۔ سینئر پارٹی رہنمائوں نے تجویز دی کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے۔ ذرائع کے مطابق زرداری کی گرفتاری کے بعد پارٹی کے اہم عہدیداروں کو ڈیوٹیاں سونپ دی جائیں گی‘ اس حوالے سے قومی اسمبلی میںسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف‘ سید خورشید احمد شاہ‘ نوید قمر‘ شازیہ مری‘ نفیسہ شاہ جبکہ سینیٹ میں پی پی پی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمن‘ رحمن ملک کو دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ بعدازاں آصف زرداری نے پارٹی قیادت اور وکلاء سے ممکنہ گرفتاری پر مشاورت مکمل کرکے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے۔دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے امریکہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں آصف علی زرداری کی نااہلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ، نیویارک کے مین ہٹن میں اپارٹمنٹ سابق صدر نے اپنے گوشواروں میں داخل نہیں کیا ،اثاثے چھپانے کے باعث آصف زرداری آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاست سے تاحیات نااہل ہو سکتے ہیں ، کرپشن کی تحقیقات آزادانہ طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں، حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج بھی درپیش نہیں ،اپوزیشن کے لوگ تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہے ہیں۔

(407 بار دیکھا گیا)

تبصرے