Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سندھ کو یتیم خانہ بنادیا گیا کوئی پوچھنے والا تک نہیں‘ سندھ ہائیکورٹ

قومی نیوز جمعرات 20 دسمبر 2018
سندھ کو یتیم خانہ بنادیا گیا کوئی پوچھنے والا تک نہیں‘ سندھ ہائیکورٹ

کراچی… سندھ ہائی کورٹ نے دھابیجی میں مقیم غیر ملکی عبدالحئی کی جانب سے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی ایف آئی ے اور ڈی جی نادرا سے 3 جنوری تک مکمل ریکارڈ طلب کرلیا‘ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ اور سرکاری وکیل پیش ہوئے‘ انہوںنے عدالت کو بتایا کہ عبدالحئی غیر ملکی ہے ‘ اس کے خلاف پاکستانی ایجنسیاں تفتیش کررہی ہیں‘ عبدالحئی کے رشتے دار مستونگ دھماکے میں بھی ملوث ہیں‘ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سندھ یتیم خانہ بنا ہوا ہے جو کوئی یہاں آرہا ہے ‘ اس سے کوئی پوچھنے والا نہیں ‘ ہم تمام دستاویزات دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

(352 بار دیکھا گیا)

تبصرے