Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

صدر بوہری بازار کی بلڈنگ میں آگ7‘ افراد بے ہوش

ویب ڈیسک جمعرات 20 دسمبر 2018
صدر بوہری بازار کی بلڈنگ میں آگ7‘ افراد بے ہوش

کراچی….صدر بوہری بازار کی بلڈنگ میں آگ لگ گئی‘ دھواں بھرجانے سے ایک فیملی کے 7 افراد بے ہوش ہوگئے‘ گھاس منڈی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی جھلس گئے۔ا طلاعات کے مطابق آج صبح صدر کے علاقے بوہری بازار میں واقع نبیہہ بلڈنگ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی‘ آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت میں دھواں بھر گیا‘ فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو کنٹرول کیا‘ عمارت میں دھواں بھرجانے سے ایک خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ ایدھی کے رضاکاروں نے عمارت میں پھنسے افراد عبدالمجید‘ علی شاہ‘ ثریا‘ نبیل‘ نور محمد‘ غزالہ اور زہرا کو عمارت سے نکال کر طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ادھر گھاس منڈی کی دبئی بلڈنگ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے فلیٹ میں آگ لگ گئی‘ خاتون خانہ 50 سالہ نصیب بی بی‘ اس کا شوہر 60 سالہ اکرم جھلس کر زخمی ہوگئے‘ سول اسپتال میں نصیب بی بی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(201 بار دیکھا گیا)

تبصرے