Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایم ڈی اے ملازمین 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

قومی نیوز جمعرات 20 دسمبر 2018
ایم ڈی اے ملازمین 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

کراچی…. ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے ) کے ملازمین گزشتہ 6 ماہ سے زائد عرصے سے تنخواہوں سے محروم ہیں‘ ایم ڈی اے کے حکام کے کا کہنا ہے کہ ایم ڈی اے کے پاس فنڈ نہیں ہے ‘ جس کی وجہ سے یہ ہے کہ سپریم کورٹ میں مقدمات کے سبب ایم ڈی اے والے کی زمین کی فروخت سمیت تمام امور ٹھپ ہوچکے ہیں اور ایم ڈی اے کی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے ‘ ایم ڈی اے کے ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے سے ادارے میں سنگین صورتحال پیدا ہوچکی ہے‘ ڈی جی ایم ڈی ے نے حکومت سندھ سے خصوصی گرانٹ کے حصول کے لیے سیکریٹری بلدیات سندھ کو خط لکھ دیاہے‘ جس میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ نے ایم ڈی ے کے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے احکامات دے رکھے ہیں‘ ڈی جی ایم ڈی اے کے مطابق ایم ڈی اے ا س وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے ‘ حاضر ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لیے ادارے کے پیسے نہیں ہے۔ خط میں بتایا گیاہے کہ ملازمین کو تنخواہوں اورواجبات ادائیگی کی مد میں 32 کروڑ روپے سے زائد درکار ہیں اور توہین عدالت سے بچنے کے لیے تنخواہیں اور واجبات ادا کرنا ضروری ہیں-

(310 بار دیکھا گیا)

تبصرے