Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

بھارتی جیل میں قائد اعظم کی تصویر پر ہنگامہ

ویب ڈیسک جمعرات 20 دسمبر 2018
بھارتی جیل میں قائد اعظم کی تصویر پر ہنگامہ

فیض آباد۔۔۔ انتہا پسندی میں بھارت حد سے گرگیا،فیض آباد کی جیل میں منعقدہ ایک تقریب میں برصغیر کی دیگر ممتاز شخصیات کے ہمراہ بانی پاکستان کی تصویر لگانے پر ہنگامہ ،بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے پاکستان دشمنی کی آڑ لینے اور دائیں بازو کی وشواہند پریشد کی انتہا پسندی اور پاکستان دشمنی کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بنانے کی روش جاری ہے،پروگرام انتظامیہ کے خلاف علم بلند ،تصویر لگانے کے ذمہ داروں کے خلاف بھارت میں شد ومد سے آواز بلند کردی۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فیض آباد کے جیل میںآزادی کے حصول کے لئے شہید ہونے والے اشفاق اللہ خان کی یاد میں تقریب ہورہی تھی ،جس میں بہادر شاہ ظفر ،ٹیپو سلطان ،مولانا ابو لکلام آزاداور تاریخی رہنمائوں اور شخصیات کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی بھی تصویر آویزاں کی گئی تھی ۔لیکن اس واقعہ پر مذکورہ دونوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے مقامی قیادت نے ہنگامہ بپا کردیا ہے۔

(174 بار دیکھا گیا)

تبصرے