Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آنیوالے چند روز پاکستان کی سیاست میں ہلچل برپا کر دینگے

صابرعلی جمعرات 20 دسمبر 2018
آنیوالے چند روز پاکستان کی سیاست میں ہلچل برپا کر دینگے

کراچی…آنے والے چند روز پاکستان کی سیاست میں انتہائی اہم ہیں‘ جس کے نتیجے میں پاکستان کی سیاست اہم رخ اختیار کرسکتی ہے‘ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف گرفتارہوسکتے ہیں‘ جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو رہائی مل سکتی ہے‘ واضح رہے کہ نواز شریف کے نیب کیس العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کافیصلہ 24 دسمبر کو منایاجاتا ہے‘ اس کیس کے حوالے سے زیادہ تراس بات کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ فیصلہ نواز شریف کے خلاف آئے گا‘ ان کی اور نواز شریف دوبارہ گرفتار کرلئے جائیں گے‘ واضح رہے کہ 25 دسمبر نواز شریف کی سالگرہ کا دن ہے ‘ اس طرح اس مرتبہ نواز شریف اپنی سالگرہ کا دن جیل میں گزاریں گے‘ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری جو سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ضمانت پر ہیں‘ ان کی منسوخ ہونے کا امکان ہے ‘ جس کے نتیجے میں وہ گرفتار ہوسکتے ہیں۔اس طرح 24دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہوگا‘ جب ایک سابق صدر اور ایک سابق وزیر اعظم بیک وقت گرفتار ہوکر جیل جاسکتے ہیں‘ اس طرح آصف علی زرداری اس مرتبہ 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر نوڈیرو لاڑکانہ میں ہونے و الے جلسے سے خطاب نہیں کرسکیں گے‘ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت سے آصف علی زرداری کی متوقع گرفتاری سے متعلق سرجوڑ لئے ہیںاور بڑے پیمانے پر قانونی ماہرین سے رابطے اور مشاورت شروع کردی ہے‘ واضح رہے کہ احکامات کے ترجمان وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گزشتہ روز سے مسلسل یہ دعویٰ کررہے ہیںکہ آصف علی زرداری نیا سال جیل میں گزاریں گے اور ان کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے ۔

(433 بار دیکھا گیا)

تبصرے