Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

تبدیلی کی ہواپی ایس ایل پر بھی چل پڑی

قومی نیوز جمعرات 20 دسمبر 2018
تبدیلی کی ہواپی ایس ایل پر بھی چل پڑی

اسلام آباد۔۔۔۔پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اس مرتبہ کی اہم بات یہ ہے کہ اس سیزن میں تبدیلی کی ہوا پہنچ گئی، رہنماءپاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خرید لی۔ علی ترین کو سات سال کے لیے فرنچائز رائٹس دیے گئے ہیں۔علی ترین کی ملتان کنسورشیم نے سب سے بڑی بولی لگائی تھی۔ انہوں نے 5.2 ملین ڈالر کی مخصوص رقم سے زیادہ بولی لگائی تھی۔سیزن فور میں جنوبی پنجاب کی ٹیم بھی شامل کی گئی ہے۔ پچھلے سیزن میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھانے والی اس ٹیم کو علی ترین نے خریدا ہے۔ ان کا کہنا ہے وہ اپنے علاقے میں کھیل کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔ٹیم کے نام کے حوالے سے علی ترین کا کہنا تھا کہ ملتان کے حوالے سے کوئی نام رکھیں گے۔پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کی تقریب میں بھی علی ترین موجود تھے۔

(111 بار دیکھا گیا)

تبصرے