Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نئے سال میں سونامی پاکستان اور بھارت کو نشانہ بنائےگا

قومی نیوز بدھ 19 دسمبر 2018
نئے سال میں سونامی پاکستان اور بھارت کو نشانہ بنائےگا

کراچی……2019ء میںروسی صدر پیوٹن پر قاتلانہ حملہ ہوگا‘امریکی صدر ٹرمپ پراسرار بیماری کا شکار ہوں گے‘ 2004ء کی طرح ایک اورسونامی ایشیا کو نشانہ بنائے گا‘ جس میں پاکستان‘ بھارت‘ انڈ و نیشیا ‘جاپان سمیت کئی ملکوں کا صفایا ہوجائے گا‘یورپی یونین ٹوٹ جائے گی‘یورپ میں معاشی ابتری پھیلے گی،شہاب ثاقب روس سے ٹکرائے گا، یہ کہنا تھادرست پیش گوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا کا جو مدتوں سے شہ سرخیوں میںہیں،انہوں نے مرنے سے قبل 2019 کے اہم واقعات کی بھی پیش گوئیاںکی۔برطانوی اخبار کے مطابق 2019ء کوقدرتی آفات گھیرے رکھے گی‘دنیا کے 2رہنماؤں کی زندگیوں کو خطرات لاحق رہیں گے‘پیوٹن کو اس کی سیکورٹی ٹیم کا اہلکار ہلاک کرنے کی کوشش کرے گا۔امریکی صدر ٹرمپ کے بارے بابا وانگا کا کہنا تھا کہ2019ء میں وہ پرسرار بیماری کا شکار ہوجائیں گے جس میں وہ قے آنے سے نحیف‘کانوں میں بھنبھناہٹ اور قوت سماعت سے محروم ہوجائیں گے اور دماغی صدمے کا شکار ہوں گے۔2004ء میں سونامی کی پیش گوئی کرنے والی وانگا کا کہنا تھا کہ ایک اور سونامی ایشیا کو نشانہ بنائے گا اور کئی ملکوں کا صفایا ہوجائے گا جن میں پاکستان،بھارت،جاپان اور انڈونیشیا بھی شامل ہیں قدرتی آفات کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ2019ء میں یورپی یونین ٹوٹ جائے گی اورروس کو شہاب ثاقب ہٹ کرے گا۔

(562 بار دیکھا گیا)

تبصرے