Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پی آئی اے میں چوری شدہ کریڈٹ کارڈ پرسفر کرانے کا انکشاف

قومی نیوز بدھ 19 دسمبر 2018
پی آئی اے میں چوری شدہ کریڈٹ کارڈ پرسفر کرانے کا انکشاف

کراچی….قومی ایئرلائن میں چوری شدہ اور جعلی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے مسافروں کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک سفر کرانے میں ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ ان چوری شدہ اور جعلی کریڈٹ کارڈسے مسافروں کے ٹکٹ بنوانے اور انہیں بغیر چیکنگ بورڈنگ پاس دلوانے میں پی آئی اے کا ملازم خرم شہزاد ملوث ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اسلام آبادایئرپورٹ سے6مسافروں کوجدہ کے لیے مبینہ طو رپر پی آئی اے کے ٹریفک ملازم خرم شہزادنے بورڈنگ پاسزجاری کئے، اسلام آبادسے جدہ جانے والی پروازپی کے 741 پر2 مسافروں کوٹریفک کے عملے نے بورڈنگ پاسزجاری کئے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جعلی کریڈٹ کار ڈ کے ذریعے ٹکٹس حاصل کرنے والے مسافروں کی چیکنگ ایئرلائن قوانین کے تحت نہیں کی جارہی،جعلی کریڈٹ کارڈزسے بک کی جانے والی ٹکٹس کی جاری ہونے والی ای میل بھی منظرعام پر آگئی ہے۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ جعلی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے مڈل ایسٹ اور یورپ کی ٹکٹس بھی بک کی گئیں جس سے ادارے کو نقصان پہنچا ہے۔

(326 بار دیکھا گیا)

تبصرے