Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

رنگ برنگے چپس اورسا فٹ ڈرنکس پر پابندی

ویب ڈیسک بدھ 19 دسمبر 2018
رنگ برنگے چپس اورسا فٹ ڈرنکس پر پابندی

کراچی…سندھ فوڈ اتھارٹی حکومت سندھ نے صوبے بھر میں فوری طور پر غیر معیاری فوڈ آئٹمز پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ‘ ان اشیاء میں کاربونیٹڈ سا فٹ ڈرنکس، توانائی کے مشروبات، ہائپر اور مختلف رنگوں ذائقوں والے چپس کی اسکولوں اور کالجوں کی کینٹینوں میں فروخت‘ (اجینوموتو) مینوں سوڈیم گلومیٹ( ایم ایس جی) ‘ بچھڑے کے ذبح کرنے اور اس کے گوشت کی فروخت‘کھلے مصا لحہ جات (جن کی مدت فروخت ستمبر 2019 ء رکھی گئی ہے )پی ایس آر سی کے معیار کے مطابق ٹی وائٹنر( جس کے بارے میں پہلے ہی متنبہ کیا جاچکا ہے کہ یہ دودھ نہیں ہے) رنگ کاٹ منیجنگ ایجنٹ(سوڈیم ہائیڈرو سلفیٹ اینڈ سوڈیم ہائیڈرو کلورائیڈ )پر مبنی اشیاء کی تیاری اور استعمال اور کھلا گھی اور تیل شامل ہیں۔اشیاء کی پابندی کا فیصلہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے پہلے سائنٹفک پینل کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا۔

(113 بار دیکھا گیا)

تبصرے