Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اپنی شخصیت کو پہچانئے

سبین ناز بدھ 19 دسمبر 2018
اپنی شخصیت کو پہچانئے

آپ خود اپنے بارے میں کیاسوچتی ہیں؟ کتنی بااعتماد ہیں؟ اس کوئز کی مدد سے خود اپنی شخصیت سے بلمشافہ ملاقات کریں ۔
1:…آپ کے خیال میں آپ کے جسمانی خدوخال کیسے ہیں؟
(ا)مکمل اور پرکشش۔
(ب) آپ کوشش کرتی ہیںکہ پرکشش وجاذب نظر شخصیت کی مالک ہوں۔
(ج) لوگ کہتے ہیںکہ میں اچھی ہوں لیکن مجھے ان کایقین نہیں ۔
2:کسی جاننے والے کو دیکھتے ہی آپ بے ساختہ کیا کہتی ہیں ؟
(ا) اس کی تعریف کردیتی ہیں ۔
(ب)باتیںکرنا شروع کردیتی ہیں ۔
(ج)یا اس کی اپنی بارے میں رائے جاننے کی کوشش کرتی ہیں ۔
3:آپ کے تعلقات کی نوعیت کیا ہوتی ہیں؟
(ا) آپ اپنی غلطیاں سدھارنے کی ضرورت محسوس کرتی ہیں ۔
(ب) تعلقات میںطرفین کی دونوں جانب سے بگاڑ ہو سکتا ہے ۔
(ج) کیا آپ جانتی ہیں کہ دنیا میںکوئی بھی مکمل ترین شخصیت نہیں ہوتی پھر مسئلہ کیا ہے ؟
4: تعلقات کے سدھارنے کیلئے کیسی حکمت عملی اختیار کرتی ہیں؟
(ا)صورت حال پر فوراً قابو پا سکتی ہیں ۔
(ب) کسی رہنما کی ضرورت محسوس کرتی ہیں ۔
(ج) جذباتیت اورعملی حکمت‘ جیسے لفظوں کے لغوی معنی آپ خوب جانتی ہیں ۔
5: اگر کبھی تکنیکی خرابیوں کے باعث فلائٹ کینسل ہوجائے تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟ آپ کا ٹکٹ Refundبھی نہ ہو سکتا ہوتو…
(ا) منیجر سے جھگڑ بیٹھیں گی ۔
(ب) پرسکون ہو کر آئندہ کے پروگرام پر توجہ دیں گی ۔
(ج) آرام سے اگلے اعلان کا انتظار کریںگی ۔
6: آپ کی سماجی زندگی کیسی ہے یا کتنی سوشل ہیں آپ ؟
(ا) بہترین ‘ دوستوںکا حلقہ وسیع ہے اورمقبول بھی ہیں۔
(ب) حیرت انگیز حد تک خوش کن‘ مددگار دوستوں کی کمی نہیں ۔
(ج) واجبی سی‘ گوشہ نشین سی اوربہت محتاط۔
7: اگرکبھی آپ کا دوست /سہیلی کسی ناگہانی مصیبت میں گرفتار ہو جائے تو…
(ا) آپ ہر کام چھوڑ کراس کی مدد کو لپکیں گی۔
(ب) آپ اس سے اس کی ضرورت پوچھ کر مدد کو تیار ہوں گی۔
(ج) کسی اور سے مدد طب کرنے کو کہہ دیں گی ۔
اگر آپ کے بیشتر جوابات(ا) میںہیں تو آپ خاصی خود اعتماد ہیں اورآسانی سے دبائو میںآنے والی ہستی نہیں ۔
آپ کاپر اعتماد ہونا آپ کو ذہنی اورجذباتی طور پر مضبوط انسان ہونا ظاہر کرتا ہے ۔
اگر آپ کے بیشتر جوابات(ب) میں ہیںتو بھی آپ کمزور ہستی نہیں ہیں۔ آپ کی شخصیت متوازن کہی جا سکتی ہے۔ یہ بھی صحت مندانہ اسلوب زندگی ہے اسے اختیار کیاجانا آپ کو سطحی یا جذباتی ظاہر نہیں کرتا۔
اگرآپ کے بیشتر جوابات(ج) میں ہیں تو آپ کو میک اوور کی ضرورت ہے‘ اٹھئے اپنا اعتماد بحال کیجئے دوست بنائیے ۔ بیرونی یا اندرونی سرگرمیان اپنائیے جو صحت مند خطوط پر مبنی ہوں ۔ اچھی کتابوں کا مطالعہ کریں۔ اپنی صلاحیتوں کو فضول نہ گردانیں انہی کے بل پر آپ شاندار شخصیت میں ڈھل جائیں گی ۔ مگر اپنے آپ کو سنبھالنے کی کوشش کریں ۔

(109 بار دیکھا گیا)

تبصرے