Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تجاوزات کے ملبے پر ٹھیلے والوں نے بازار لگالئے

ویب ڈیسک بدھ 19 دسمبر 2018
تجاوزات کے ملبے پر ٹھیلے والوں نے بازار لگالئے

کراچی…شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں پکی دکانیں اور مقامات پر تو کے ایم سی کے بلڈوزر چلادیئے‘ تاہم ملبہ بدستور سڑکوں پر پڑاہے‘ جبکہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ٹھیلے والوں نے بازار لگادیا‘ آپریشن کے بعد پولیس نے ٹھیلے والوں سے یومیہ بھتے میں اضافہ کردیاہے‘ کے ایم سی نے سپریم کورٹ کے حکم پر شہرمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی دکھاتے ہوئے دکانوں اورگھروں پر بلڈوزر چلادیئے‘ تجاوزات مسمار کرنے کے بعد سڑکوں اور گلیوں میں ملبہ بدستور جمع ہے‘ لائٹ ہائوس کے نالے پر قائم مارکیٹ ایک روزمیں مسمار کردی‘ ملبہ نہ اٹھایا گیا‘ دکانداروںنے اپنی دکانوں کا ملبہ صاف کرکے عارضی دکانیں قائم کردی ہیں‘ حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک تجاوزات مسمار کئے ‘ لیکن حسن اسکوائر فوڈ اسٹریٹ پر ایک بار پھر ہوٹلوں میں قبضہ کرلیا‘ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات مسمار کرنے کے بعد پریڈی پولیس نے اپنے تھانے کی حدود میں تو پریڈی اسٹریٹ پر ٹھیلے نہیں لگنے دیئے‘تاہم صدر دواخانہ ‘ رینبو سینٹر اور پارکنگ پلازہ کے اطراف میں ٹھیلوںکا بازار لگ گیا‘ صدر دواخانے کے قریب سڑک پر پرانے جوتوں کی مارکیٹ بن گئی‘ جبکہ پارکنگ پلازہ کے قریب گلیوں ‘ پلاٹوں میں فروٹ والوں کے ٹھیلوں کا بازار لگا لیاہے ‘ ٹھیلے والوں کے مطابق آپریشن کی آڑ میں بریگیڈ تھانے اور صدر تھانے کے بیٹر نے یومیہ بھتہ دگنا کردیاہے‘ لیاقت آباد ‘ کریم آباد ‘ محمود آباد ‘ طارق روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوںمیں فٹ پاتھوں پر بدستور تجاوزات کی بھر مار ہے ‘ جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل ہے ۔

(238 بار دیکھا گیا)

تبصرے