Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مڈٹرم الیکشن کے اشارے نے سیاستدانوں کو متحرک کر دیا

صابر علی بدھ 19 دسمبر 2018
مڈٹرم الیکشن کے اشارے نے سیاستدانوں کو متحرک کر دیا

کراچی…. وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سب سے پہلے مڈٹرم الیکشن کی بات کرنے کے بعد آصف علی زرداری اوردیگر سیاست دانوں نے بھی مڈ ٹرم الیکشن کی بات کرنا شروع کردی ہے‘ جبکہ مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے بھی عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان کردیاہے‘ کہا جارہا ہے کہ سیاست دانوں کا سیاست میں بھرپور سرگرم ہونے کے پس منظر میں جہاں مڈ ٹرم الیکشن کرائے جانے کا عندیہ ہے ‘ وہیں اس سے قبل چند ماہ میں آئندہ سال ہونے والے بلدیاتی الیکشن کا انعقاد بھی ہے اور سیاسی جماعتیں پہلے مرحلے میں بلدیاتی الیکشن کے لیے اپنے کارکنوں کو تیار کررہی ہیں‘ دوسری جانب یہ کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی گزشتہ 4 ماہ کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے ‘ جس کے نتیجے میں مڈ ٹرم الیکشن کے انعقاد کی اطلاعات کو انتہائی اہمیت دی جارہی ہے‘ تاہم دوسری طرف وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید جو سیاسی پنڈت کے طورپر بھی شہرت رکھتے ہیں‘ انہوںن ایک مرتبہ بھی سیاسی پیشگوئیاں کرنا شروع کردی ہے اور تازہ سیاسی پیشگوئی کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آئندہ سال مارچ میں جھاڑو پھیرنے والی ہے ۔ گوکہ شیخ رشید کی مراد حکومت سندھ کے بڑوں کی گرفتاری سے ہے ‘ تاہم سیاسی حلقے ان کی پیشگوئی کو اس انداز میں بھی دیکھ رہے ہیں‘ اگر سیاست میں سیاست دانوں پر جھاڑو پھیری تو پی ٹی آئی بھی محفوظ نہیں رہے گی اورجھاڑو عموماً حکومتی لوگوں پر پھرتی ہے اور اگر پی ٹی آئی حکومت آئندہ مہینوں میں اپنی کارکردگی بہتر نہیں کرسکی توپی ٹی آئی حکومت کے لوگوں پر جھاڑو پھر سکتی ہے‘ تاہم نیا سال ملک کی سیاست میں نیا بھونچال لے کر آئے گا‘ نئے سال سے قبل آئندہ چند دنو ں یا نئے سال آغاز میں پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ سے تعلق رکھنے والے اہم لوگ اس بھونچال کی زد میں آسکتے ہیں‘ بعدازاں یہی صورتحال پی ٹی آئی کے لوگوں کے لیے سامنے آسکتی ہے ۔

(374 بار دیکھا گیا)

تبصرے