Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 09 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جس پہ فسانے بنے وہ تصویر ہی جعلی نکلی

قومی نیوز بدھ 19 دسمبر 2018
جس پہ فسانے بنے وہ تصویر ہی جعلی نکلی

کراچی ۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات کی 15دسمبر سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تصویر جعلی نکلی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی حقائق درست کرنے کے لئے جاری کی گئی خبر میں بتایا گیا ہے کہ جس موٹے ،بھدے اور بے ہنگم جسم کو دکھا یا گیا وہ ایک آئرش رچی ڈوئل کا ہے۔جس پر فنکاری کرتے ہوئے فواد چوہدری کا چہرہ لگادیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر نواز شریف فورس نامی اکائونٹ سے جاری کردہ اس بظاہر توہین آمیز تصویر کے نیچے درج ہے کہ وزیر موصوف پہلے جنرل پرویز مشرف،پھر پیپلز پارٹی اور اب تحریک انصاف کا مال اڑارہے ہیں اور کرپشن کے جعلی نعرے لگاکر عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں ۔اس تحریر میں انہیں موٹو گینگ قرار دیاگیا ہے۔تصویر پر 2400 لائیکس ،12745 شیئرز اور 186 تبصرے ریکارڈ ہوچکے ہیں ۔تاہم یہ تصدیق نہیں کہ جس اکائونٹ سے یہ تصویر مشتہر ہورہی ہے وہ کسی سیاسی جماعت یا سیاسی رہنما کا مصدقہ اکائونٹ ہے یا نہیں ۔

(453 بار دیکھا گیا)

تبصرے