Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈاکٹر نے پی ٹی آئی کارکن کی بیوی کی ٹانگ چھوٹی کردی

قومی نیوز بدھ 19 دسمبر 2018
ڈاکٹر نے پی ٹی آئی کارکن کی بیوی کی ٹانگ چھوٹی کردی

کراچی…. کراچی پریس کلب کے باہر سکھر سے آئے ہوئے اپنی فیملی کے ہمراہ دھرنا دینے والے محمد فرحان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اپیل کی ہے کہ میرے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائیں ، جناح اسپتال کے ڈائریکٹر انیس الدین بھٹی نے میری بیوی کا آپریشن کیا تھا آپریشن دو سال میں فیل ہونے کے باعث ٹانکے پھٹ گئے تھے جب میں نے انیس الدین بھٹی سے رابطہ کیا ان کے پاس گیا تو انہوں نے مزید پیسے مانگے میرے پاس اتنے پیسے نہیں تھے ، منتیں کرکے اپنی بیوی کو دوبارہ جناح اسپتال داخل کردیا دوران علاج انیس الدین بھٹی نے گولا میری بیوی کی ٹانگ کے اندر ڈال دیا، یہ بات اس وقت میرے علم میں آئی جب لیڈی ڈاکٹر مہرین نے دوسرا آپریشن کیا آپریشن کے دوران لیڈی ڈاکٹر مہرین نے گولا نہیں نکالا پھر پندرہ دن کے بعد تیسرا آپریشن ڈاکٹر کاشف نے کیا انہوں نے میری بیوی کا گولا ڈسچارج کیا اور گولا ڈاکٹر کاشف نے اپنے پاس رکھ لیا گولا میرے پیسوں کا تھا جو کہ ان کو واپس کرنا تھا انہوں نے نہیں کیا ان تین آپریشن کے بعد میری بیوی کی ٹانگ پانچ انچ چھوٹی کردی تینوں سرجریوں پر 6لاکھ روپے خرچہ ہوا ،میں چار لاکھ روپے کا مقروض ہو گیا ایک غریب مزدور آدمی ہوں جو کہ 400 روپے روزانہ کی بنیاد پر کماتا ہوں جبکہ بیوی کے علاج معالجے کی باعث گزشتہ تین ماہ سے بے روزگار رہا ہوں جناح اسپتال کراچی کے ڈاکٹروں نے 15لاکھ روپے مانگے ہیں میرے پاس اتنی بڑی رقم نہیں ہے گورنر سندھ عمران اسماعیل مہربانی فرما کر میری مدد کریں تاکہ میں لوگوں کا قرض اتار سکوں اور میری بیوی کو معزوری سے نجات دلوانے میںا پنا کردار ادا کریں ۔

(484 بار دیکھا گیا)

تبصرے