Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسلام آباد میں 75 فیصد لڑکیاں اور45 فیصد لڑکے آئس کے عادی

قومی نیوز بدھ 19 دسمبر 2018
اسلام آباد میں 75 فیصد لڑکیاں اور45 فیصد لڑکے آئس کے عادی

اسلام آباد…وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ خودکش بمبار100‘ 200 افراد کو ٹارگٹ کرتا ہے جب کہ ڈرگ مافیا پوری قوم کو ٹارگٹ کرتا ہے ، پاکستان پر ففتھ جنریشن وار مسلط کی جا چکی ہے جس کے لئے پوری قوم کو ایک ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ وزیر داخلہ مملکت نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد کے بڑے بڑے اسکولوں کے کیفوں میں آئس ہیروئن بک رہی ہے ، منشیات کو کینڈی کے ریپر میں دیا جاتا ہے۔اسلام آباد کے سکولوں میں75 فیصد لڑکیاں اور45 فیصد لڑکے کرسٹل آئس استعمال کرتے ہیں۔ گزشتہ روز پولیس لائن میں خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد کے ٹاپ اسکولوں میں ایک سروے کیا گیا اس دوران معلوم ہوا کہ 75 فیصد لڑکیاں جبکہ 45 فی صد لڑ کے کرسٹل آئس استعمال کرتے ہیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ یہ اعداد و شمار انتہائی تشویش ناک ہیں، معاشرہ تباہ ہو رہا ہے ، والدین کو اس کا احساس کرنا ہوگا کہ ان کے بچے کیا کر رہے ہیں کہاں جا رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی پر والدین کا چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے ، بچوں کو موبائل فون یا دیگر اشیا دینے سے پہلے جاننا ہوگا اس پر بچے کیا استعمال کررہے ہیں، ان ڈیوائسز کے استعمال سے بچے تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ سرگودھا سے بچوں کی 64 ہزار غیراخلاقی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا بچوں کی عزتوں سے کھیلنے والے اگریہ سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا تو ایسا نہیں،غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی اور انہیں عبرت کا نشان بنائیں گے-

(439 بار دیکھا گیا)

تبصرے