Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 16 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پنجاب میں بسنت پر پابندی ختم

قومی نیوز بدھ 19 دسمبر 2018
پنجاب میں بسنت پر پابندی ختم

لاہور….پنجاب میں بسنت کے تہوارپر پابندی ختم ‘ زیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں اس بات کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں بسنت کا تہوارمنایا جائے گا‘تہوار کوشایان شان طریقے سے منانے اورکیمیکل ڈور سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے 8 رکن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے‘یہ کمیٹی تمام امور کا بغور جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو 8 دن کے اندر پیش کرے گی اور ان سفارشات کی روشنی میں وزیر اعلیٰ پنجاب اس تہوار کو منانے کی حتمی منظوری دیں گے‘بیوٹی پارلرز اور نیب ایک ہی مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں ‘ نیب درحقیقت کرپٹ افراد کو اندر سے خوبصورت بنانے کی کوشش کر رہا ہے‘ ہیر ڈریسرز تو بالوں میں کنگھی کرتے ہیں اور آل شریف نے تو عوام کے مال پر ہی کنگھی پھیر ڈالی۔ گزشتہ روز الحمرا آرٹس کونسل میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور کی سول سوسائٹی سمیت ثقافتی حلقوں اور شہریوں کی طرف سے بسنت کا تہوار منانے کا مطالبہ کیاجارہا تھا۔ بسنت کو شایان شان طریقے سے منانے اور کیمیکل ڈور سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے 8رکنی کمیٹی تشکیل بنا دی ہے جس میں صوبائی وزیر اطلاعات، وزیر قانون ، آئی جی پنجاب، سیکرٹری اطلاعات سمیت سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندہ ارکان شامل ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے برٹش ائیر ویز کی پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے‘ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بسنت کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے وزیرقانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔

(437 بار دیکھا گیا)

تبصرے