Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

زرداری,نواز شریف سے مل کر حکومت کیخلاف مورچہ لگانے پر تیار

صابرعلی منگل 18 دسمبر 2018
زرداری,نواز شریف سے مل کر حکومت کیخلاف مورچہ لگانے پر تیار

کراچی…. سابق صدر پیپلز پارٹی شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جلد ملاقات متوقع ہے ‘ اس حوالے سے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں آصف علی زرداری کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد آصف زرداری کی نواز شریف سے ملاقات کی راہ ہموار ہوگئی ہے‘ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری گزشتہ دنوں سے جس بھر پور انداز میں سیاسی طورپر متحر ک ہوگئے ہیں‘ اس کے نتیجے میں یہ کہا جارہا ہے کہ آصف زرداری نواز شریف کے ساتھ مل کر موجودہ حکومت کے خلاف بڑا مورچہ لگانے والے ہیں‘خود آصف علی زرداری نے میڈیا ٹاک میں کہا ہے کہ انہیں جلد الیکشن کے انعقاد کااشارہ ملا ہے اور وہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر حکومت بنائیں گے‘ آصف زرداری نے ایک صحافی کے سوال کرنے پر کہا کہ وہ نواز شریف سے ان کی ملاقات سے کرائیں دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما آصف علی زرداری کی سیاست میں سرگرم ہونے اور حالیہ بیانات کو ان کی جلد گرفتاری سے جوڑ رہے ہیں‘ جبکہ آصف علی زرداری واضح کرچکے ہیں کہ وہ گرفتار ہونے کے لیے تیار ہیں‘ انہیں گرفتار ہونے پر مزید شہرت ملے گی‘ واضح رہے کہ آصف علی زرداری کی اب ساری سیاست اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو کے لیے ہے‘ اگر آصف علی زرداری گرفتار ہوئے تو بلاول بھٹو کو سیاست میں اپوزیشن لیڈر کے طورپر بھرپور کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا‘ آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان جلد ملاقات کے حوالے سے یہ کہا جارہا ہے کہ آصف علی زرداری ‘ نواز شریف سے ملاقا ت کے لیے تیار ہیںاور میڈیا کے ذریعے نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیںاور وہ اب نوازشریف کے اس حوالے سے جواب کے منتظر ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ نواز شریف اس حوالے سے انہیں کب جواب دیتے ہیں۔

(328 بار دیکھا گیا)

تبصرے