Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

موبائل فون کال پردوبارہ ٹیکس لگانے کی تجویز

ویب ڈیسک منگل 18 دسمبر 2018
موبائل فون کال پردوبارہ ٹیکس لگانے کی تجویز

اسلام آباد… ایف بی آر نے ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے موبائل کال پردوبارہ ٹیکس لگانے اور پٹرولیم مصنوعات پرعائد ٹیکس میں اضافہ کی سفارش کردی ہے ، 200 ارب روپے تک ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ، بجلی، گیس بلوں پر نئے ٹیکس عائد کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ ایف بی آر کو رواں مالی سال کے 6 ماہ میں تقریباً 350 ارب روپے خسارہ کاسامنا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر سے ٹیکس خاتمہ سے 100ارب ، ملازمین کی تنخواہوں سے 40ارب روپے ٹیکس میں کمی ہوئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر پیٹرلیم لیوی کی شرح میں اضافہ کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ تجویز سے 200ارب روپے ٹیکس جمع ہونے کاامکان ہے جس سے خسارہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ایف بی آر نے حکومت کوتجویز دی ہے کہ سپریم کورٹ سے ٹیلی کام سیکٹر پر دوبارہ ٹیکس عائد کرنے کی اجازت لینے کیلئے درخواست دی جائے۔

(261 بار دیکھا گیا)

تبصرے