Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

برٹش ایئر ویز کا فلائٹ آپریشن بحال ،پاکستانی خوشی سے نہال

ویب ڈیسک منگل 18 دسمبر 2018
برٹش ایئر ویز کا فلائٹ آپریشن بحال ،پاکستانی خوشی سے نہال

کراچی۔۔۔برطانیہ کی برٹش ایئر ویز کی جانب سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کے اعلان پر ٹوئٹر پر صارفین کا خوشی اور قومی وقار کا اظہار ،2008میں اسلام آباد میرٹ حملے کو جواز بناکر دہشت گردی سے جنگ لڑنے والی بہادر پاکستانی قوم کے لئے پروازیں بند کرنے کے بعد اب 10سال بعد سروس بحالی پر رکن برطانوی پارلیمان عطاء الرحمان چشتی نے اسے گریٹ نیوز قراردیا۔احسن اقبال نے ٹویٹ کا سہارا لے کر قوم کا بتایا کہ بحیثیت وزیر داخلہ انہوں نے فضائی سروس کی بحالی کے لئے کوششیں کی تھیں تاہم علی معین نوازش کا کہنا تھا کہ اس سے پی آئی اے کو خسارہ ہوگا،اس کے حصے کا بزنس کسی اور کو ملے گا،عادل نجم نے ٹویٹ میں امید ظاہر کی کہ دوسری پروازیں بھی بحالی کو اعلان کریں گی،ایک صارف نے اس کا مفہوم نکالا کہ فلائٹ سروس بحالی کا مطلب پاکستان میں کرکٹ کی جلد واپسی ہوسکتا ہے۔

(254 بار دیکھا گیا)

تبصرے