Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پارکوں میں قائم رینجرز چوکیاں منتقل کرنے کا حکم

قومی نیوز منگل 18 دسمبر 2018
پارکوں میں قائم رینجرز چوکیاں منتقل کرنے کا حکم

کراچی… سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں بڑا حکم جاری کردیا۔ جسٹس گلزار احمد نے رینجرز کو پارکوں میں قائم پوسٹ متبادل جگہ پر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے رینجرز کو ضیاء الدین احمد روڈ پر چیک پوسٹ سڑک سے ہٹانے کا بھی حکم دیا ہے۔ سپریم کوٹ نے واٹر بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ پیر کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اجلاس میں واٹر بورڈ ک زمین پر قبضے کے معاملے پر ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ‘ ڈپٹی ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ ودیگر پیش ہوئے۔ جسٹس گزار احمد نے واٹر بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ لوگوں کو لائنوں کی بجائے ٹینکرز سے پانی کیوں مل رہا ہے۔ بتایا جائے لوگوں کو بلا امتیاز پانی کی فراہمی کے لیے کیا اقدامات کئے گئے؟ شہر میں پانی اور گٹر کی لائنیں مکس ہو رہی ہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے واٹر بورڈ کو حکم دیا ہے کہ واٹر بورڈ پانی اور گٹر لائنوں کو الگ الگ کرنے کے لیے موثر انتظامات کرے۔ میونسپل کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن نے پیشرفت رپورٹ جمع کرادی۔تجاوزات کیخلاف آپر یشن کی تصاویر بھی اجلاس میں جمع کرائی گئیں۔ غیر قانو نی شادی ہال، پتھاروں، غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے سے متعلق کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ نے شہر کے 35 مقامات پر کارروائیوں کی رپورٹ جمع کرادی۔اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے پر قائم تجاوزارت کے حوالے سے جسٹس گلزار نے کہا کہ بتایا جائے ریلوے اراضی پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کہاں تک پہنچا۔ ریلوے حکام نے بریفنگ میں کہا کہ ریلوے انتظامیہ نے تجاوزارت کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اگر کہیں کوئی مسئلہ ہے تو عدالت سے رہنمائی لی جائے۔ ریلوے انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ ریلوے اراضی پر قبضے سے متعلق بلا امتیاز کارروائی کریں گے۔سپریم کورٹ نے ہر 10 دن بعد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

(410 بار دیکھا گیا)

تبصرے