Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

حامد انصاری کی گھر کو چلی سواری

ویب ڈیسک منگل 18 دسمبر 2018
حامد انصاری کی گھر کو چلی سواری

واہگہ ۔۔۔ بھارت کی جانب سے پاکستان پر کبوتر ،بندر بھیج کر جاسوسی کرنے کے الزام اور جانے کس کس قسم کی مضحکہ خیز باتیں سامنے آتی ہیں لیکن پاکستان نے سزا پوری ہونے پر غیر قانونی طور پر پاکستان میں گھسنے والے بھارتی شہری کو رہا کرکے پڑوسی ملک کے لئے قابل تقلید مثال قائم کردی ۔قانونی طور پر پاکستان آنے کے بجائے براستہ کابل جعلی دستاویزپر پاکستان میں آنے والے حامد انصاری کو سزا پوری ہونے پر رہا کردیا گیاہے۔جس پر ان کی رہائی کے لئے کوششیں کرنے والے بھارتی سماجی کارکن اور حامد انصاری کے گھر والوں نے ان کی رہائی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔حامد انصاری کا موقف رہا ہے کہ وہ پاکستان اپنی آن لائن دوست سے ملنے آئے تھے لیکن وہ کبھی ایسی کسی خاتون سے نہیں ملے۔خود بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  حامد انصاری کے خاندان کے افراد انہیں لینے امرتسر پہنچے،جہاں انہوں نے دونوں ملکوں کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا ،ان کے الفاظ تھے کہ ان کے لئے آج عید کا دن ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا بھارت کو پاکستان کی اس انسانیت دوستی پر کب خیال آئے گا کہ اس کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنی جیلوں میں قید بے گناہ پاکستانیوں کے مقدمات کے بھی میرٹ کے مطابق فیصلے کرے ۔

(137 بار دیکھا گیا)

تبصرے