Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

زرداری کے ایک اور ساتھی سراج درانی کو نیب نے گھیر لیا

قومی نیوز منگل 18 دسمبر 2018
زرداری کے ایک اور ساتھی سراج درانی کو نیب نے گھیر لیا

کراچی…. قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے اسپیکر قومی اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات میں اہل خانہ کی آمدن اور اثاثوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا‘ ڈی سی ویسٹ کراچی اور ریونیو ڈپارٹمنٹ سندھ کے ریکارڈ نیب افسر کے حوالے کردیا‘ ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کے خلاف جمع کی گئی ‘ درخواستوں پر چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد باقاعدہ تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے ‘ نیب کراچی کے حکام نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں آغا سراج درانی اور ن کے اہل خانہ سے منسلک تمام اثاثوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیاہے‘ نیب ذرائع کے مطابق پیر کو ڈی سی ویسٹ کراچی سے آغا سراج درانی کو ثر شاہ درانی ‘ ناہید درانی ‘ صنم درانی ‘ ذیشان شوکت خان‘ سونیا درانی ‘ آغا شہباز درانی ‘ شامل ملک خان‘ کامل ملک خان‘ شاہانہ درانی اور سارہ درانی کے حوالے سے ریکارڈ طلب کیاگیاتھاکہ ان کے نام سے ویسٹ میں اگر کوئی مکان ‘ زمین یا فیکٹری ہے تو اس حوالے سے نیب میں دستاویزات پیش کی جائیں‘ ذرائع نے بتایا کہ آغا سراج درانی پر2008ء سے 2013 ء کے دوران سندھ کے وزیر بلدیات کی حیثیت سے زمینوں میں ردو بدل اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ‘ سندھ بورڈ آف ریونیو نے آغا سراج درانی اور ان کے اہل خانہ سے متعلق شکار پور میں زمینوں کا ریکارڈ پہلے ہی نیب حکام کو پیش کیا ہے ‘ جس کی چھان بین جاری ہے ۔

(494 بار دیکھا گیا)

تبصرے