Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

زرداری‘حکومت او ر اداروں کیخلاف کھل کر سامنےآ گئے

صابر علی پیر 17 دسمبر 2018
زرداری‘حکومت او ر اداروں کیخلاف کھل کر سامنےآ گئے

کراچی۔۔۔۔ سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے تازہ بیان نے ایک مرتبہ پھر ملک کی سیاست میں ہلچل مچادی ہے ‘ وہ ایک بار پھر نہ صرف پی ٹی آئی حکومت بلکہ اداروں کے خلاف بیانات دے کر کھل کر میدان میں آگئے ہیں‘ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے آصف زرداری کے حالیہ بیان کو ایک تیر سے 3 شکار کرنے سے تعبیر کیاہے ‘ ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے اس بیان عدلیہ ‘ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی حکومت کو بلیک میل کرنا ہے ‘ آصف علی زرداری مسلسل 2 روز سے سیاسی بیان بازی کے محاذ پر سرگرم دکھائی دیتے ہیں‘ آصف علی زرداری کے حالیہ بیانات نے پی ٹی آئی حکومت کو ہلاکر رکھ دیاہے اور پی ٹی آئی کے وزراء ورہنما تمام ترکوششوں کے باوجود آصف زرداری کے ا ن سب بیانات کو جوابی بیانات کے ذریعے توڑ کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں‘ پی ٹی آئی رہنمافردوس شمیم نقوی نے انکشاف کیاہے کہ آئندہ چند روز میں پیپلزپارٹی کے ایک بڑے رہنما کی گرفتاری متوقع ہے‘ آصف زرداری کے حالیہ بیانات سے اسی پس منظر میں ہیں دوسری جانب آصف علی زرداری کے حالیہ بیانات نے پی ٹی آئی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے لیے کئی سوال اٹھا دیئے ہیں۔ آصف علی زرداری نے ایک حالیہ بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو احمق اور ناسمجھ تک قراردے دیاہے ‘ جبکہ آصف علی زرداری کی جانب سے بانی ایم کیوایم الطاف حسین کو نشانہ بنانے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن نے آصف علی زرداری کے خلاف طویل بیان جاری کرتے ہوئے آصف علی زرداری کو آڑے ہاتھوںلیاہے ‘ تاہم آصف علی زرداری کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتاہے کہ انتہائی پر اعتماد اور مطمئن ہیں اور انہیں اس طرح کے بیانات دینے کی آزادی حاصل ہے‘ دیکھنا یہ ہے کہ آصف زرداری اپنے حالیہ بیانات کے بعد بیرون ملک کب روانہ ہوتے ہیںاور اپنے حالیہ بیان سے متعلق وضاحتی بیان کب جاری کرتے ہیںواضح رہے کہ اس سے قبل بھی وہ اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان دے کر دبئی چلے گئے تھے اور طویل عرصہ قیام کے بعد واپس آکر طویل خاموشی اختیار کرلی تھی۔

(318 بار دیکھا گیا)

تبصرے