Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کرناٹک میں مندر کے پرسادنے 11 جانیں کھالیں

ویب ڈیسک پیر 17 دسمبر 2018
کرناٹک میں مندر کے پرسادنے 11 جانیں کھالیں

نئی دہلی۔۔۔ لوگ مندر کے افتتاح کے لئے سنگ بنیاد کی تقریب میں شریک تھے اور ایسے میں پرساد تو تقسیم کیا ہی جاتا ہے، لیکن سبزی والے چاول کے اس پلائو کو کھاتے ہی نوش کرنے والوں کو قے پر قے ہونے لگیں،امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چماراجانگر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے حوالے سے بتایا کہ پرساد کو مذہنی کھانے کے طور پر تناول کیا جاتا ہے، جس کے نمونے جانچ کے لئے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں،مجموعی طور پر 90 کے لگ بھگ افراد اسپتال لائے گئے، 11 جانبر نہ ہوسکے جبکہ 29 پر جانکنی طاری، حالت نازک ہے،سب کو ہی درد شکم اور دست و قے کی وجہ سے پانی کی کمی کی شکایت ہے ،معالجین کے مطابق مرنے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں ۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق بکھرے چاول کھانے والے کئی کتے اور کوے بھی جان سے گئے

(252 بار دیکھا گیا)

تبصرے