Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تحریکِ انصاف سندھ حکومت کی 10 سالہ کارکردگی کا کچا چٹھا کھولنے کیلئے تیار

قومی نیوز پیر 17 دسمبر 2018
تحریکِ انصاف سندھ حکومت کی 10 سالہ کارکردگی کا کچا چٹھا کھولنے کیلئے تیار

کراچی ۔۔۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کی ہدایت پرسندھ سے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی پی پی حکومت کی 10 سالہ کارکردگی،ترقیاتی منصوبوں اورکرپشن کوبے نقاب کرنے کے لئے متحرک ہوگئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہدایت وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے جاری کی گئی ہے ،ارکانِ سندھ اسمبلی سے کہا گیا ہے کہ وہ اندرون سندھ مختلف اضلاع میں جائیں اورسندھ حکومت کے ماتحت اداروں کے بھی دورے کریں اورخراب حالت کی ویڈیوز بناکرپی پی کی ناقص کارکردگی کے ثبوت جمع کریں۔اس سلسلے میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی نے ارکان سندھ اسمبلی کو مختلف محکموں کی کارکردگی سے متعلق ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں۔

(281 بار دیکھا گیا)

تبصرے