Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

15 لاکھ کی پرچی پھینکنے والے 3 بھتہ خور گرفتار

قومی نیوز پیر 17 دسمبر 2018
15 لاکھ کی پرچی پھینکنے والے 3 بھتہ خور گرفتار

کراچی۔۔۔۔ رینجرز نے اورنگی ٹائون میں تاجر کے گھر کے دروازے پر 15 لاکھ روپے بھتے کی پرچی پھینکنے والے 3 بھتہ خوروں کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹائون سے 3 ملزمان بلال ، امیر حمزہ اور محمد عرفان پر مشتمل بھتہ خور گروہ کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان نے مورخہ 5 اور 6 دسمبر 2018ء کی درمیانی شب اورنگی ٹائون سیکٹر 11 کے رہائشی نور عالم نامی تاجر کے گھر کے دروازے پر 15 لاکھ روپے بھتے کی پرچی پھینکی اور گھر کی گھنٹی بجا کر فرار ہو گئے۔اس کے بعد ملزمان نے مورخہ 10 دسمبر 2018ء کو مذکورہ تاجر کو کال کر کے 15 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیں۔اس واقعے کی ایف آئی آرمورخہ 14 دسمبر 2018ء کو تھانہ مومن آباد میں ایف آئی آر نمبر343/18 زیر دفعہPPC384/385/386/34 7ATA اور ٹیلی گراف ایکٹ 25 کے تحت درج کی گئی‘ اس دوران ملزمان مذکورہ بالا تاجر کو موبائل نمبر پر کال کر کے دھمکیاں دیتے رہے۔ تینوں ملزمان کو بمعہ اسلحہ اور ایمونیشن گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

(318 بار دیکھا گیا)

تبصرے