Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 19 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ، بھارت کو مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک پیر 17 دسمبر 2018
آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ، بھارت کو مشکلات کا سامنا

پرتھ۔۔۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے بھارت کو دوسری اننگز میں 287رنز کے بظاہر آسان ٹارگٹ کے باوجود مشکلات کا سامنا ،چوتھے روز کے آغاز پر آسٹریلیاکے عثمان خواجہ کی اچھی بیٹنگ کی بدولت دوسری اننگز کا اسکور 243 رنز رہا اور بھارت کو کامیابی کیلئے 287 رنز کا ہدف ملا۔بھارت کے شامی نے اپنے کیریئر کی بہترین بالنگ کی، 56 رنز کے عوض 6 کینگروز شکار کئے۔لیکن آسان ہدف کے تعاقب مایوس کن بیٹنگ نظر آئی اور کوہلی سمیت سب جلد پویلین لوٹے ،کھیل ختم ہوا تو بھارت نے 5 وکٹوں پر 112 رنز بنا لیے تھے۔وہاڑی 24 اور پانٹ 9 رنزپر کھیل رہے تھے۔ آخری دن بھارت کو جیت کے لیے 175 رنز اور آسٹریلیا کو 5 وکٹیں چاہیئں،آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔

(240 بار دیکھا گیا)

تبصرے