Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

3سال کی نوکری والے قوم کے فیصلے نہیں کر سکتے،آ صف زرداری

محسن خان اتوار 16 دسمبر 2018
3سال کی نوکری والے قوم کے فیصلے نہیں کر سکتے،آ صف زرداری

حیدر آ باد۔۔۔۔ پا کستان پیپلز پا رٹی کے کو چیئرمین سابق صد ر آ صف ز ر داری نے کہا ہے کہ جس کی نوکری تین سال کی ہو اسے قوم کے فیصلے کرنے کا کیا حق ہے۔ ا سلام آباد میں بیٹھے ہوئے اندھے گو نگے اوربہرے لو گو ں نے تو پہلے 100  د نو ں میں تو کچھ نہیں کیا لیکن ہم نے اپنے دو ر کے پہلے 100د نو ں میں پر و یز مشر ف کی چھٹی کر ائی اور غر یب عو ام کے لیے بے نظیر کا ر ڈ دیا جسے کسی صو ر ت میں بند نہیں ہونے دینگے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے حیدر آ باد میں سابق صو با ئی وز یر بلد یا ت و رکن سند ھ اسمبلی جام خان شو رو کے گو ٹھ کر ن شو رو میں جلسہ عام سے خطا ب کر تے ہوے کیا آصف ز ر داری نے کہا کہ روز روز پاکستان کے ساتھ مذاق کرنا چھوڑ دیں ، ہم تین سال آگے جاتے ہیں ، آپ چھڑی اُٹھاتے ہیں اور ہم 15 سال پیچھے چلے جاتے ہیں،جب نواز شریف کو لایا جارہا تھا تو میں نے کہا تھا کہ خدا کیلئے ایسا نہ کریں ، جس کی نوکری تین سال کی ہو اس کو قوم کے فیصلے کرنے کا کیا حق ہے ، ایک د کان کھول کر دو سری د و کان بند کی جا تی ہے یہ کب تک چلے گا عو امی خو اہشا ت عو امی مسائل کا ا حساس صر ف ایک عو امی پارٹی ہی سمجھ سکتی ہے بنا ئی گئی کٹھ پتلی نہیں آصف ز ر داری کا کہنا تھاکہ اگر میں اچھی حکو مت چلا سکتا ہو ں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ا چھی کر کٹ بھی کھیل سکتا ہو ں آ صف ز ردا ری نے کہا ہے کہ ملک میں پا نی کی شد ید کمی ہے میں نے وزیراعلیٰ کو کہا ہے کہ اس حوالے سے کچھ کرے، ہمارا ملک زرعی ملک ہے اگر اس کو نہیں سنبھالا تو پھر آئندہ آبادی مشکلات میں پڑ جائیگی ، آنے والے وقت کیلئے ہمیں آج کام کرنا ہے ، بینظیربھٹو نے نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں ہاتھ ڈالا کیونکہ وہ سوچتی تھی کہ بھارت مضبوط ہوجائے گا ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی ذمہ داری نہیں یہ ان کی ذمہ داری ہے جنہوں نے کام خراب کیا، ہم سب پاکستانی ہیں سندھو دریا کا پانی پیتے ہیں اس کو سنبھالنا ہے ، افغانستان اور بھارت بھی ڈیم بنارہے ہیں اس لئے خیال کرنا ہے ، انہوں نے کہاکہ اگر آپ کے بزنس مین خوش نہیں تو باہر سے کون پیسہ لگائے گا ، ہمیں دو ہم انڈسٹریاں لگاکر دکھاتے ہیں ، باہر سے ٹیکنالوجی لائی جاتی ہے، اگر باہر کا بزنس مین یہاں آئے گا تو 10گنا لے کر لا جائیگا، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں یہ لوگ یہ ہی سمجھ رہے ہیں کہ اچھا کام ہورہاہے پا کستان کی معیشت کو مضبو ط کر نے کے لیے ا سٹاک ایکسچینج مقامی صنعت کو مضبو ط کر نا ہو گا نئی انڈ سٹر ی لگا نی ہو نگی آ صف ز ر داری نے مز ید کہا کہ کر اچی میں دس لا کھ گھر بنا کر دینے والے پانچ لا کھ ا فر اد کو رو ز گار سے محروم کر تے ہیں یہ کہا ں کی عقلمند ی ہے مجھے غر یب عو ام کے حق چھیننے پر غصہ آ تاہے یہ لو گ میر ا حق نہیں چھین سکتے ان سے نمٹنا جا نتا ہو ں پر و یز مشر ف نے محتر مہ کو ہر طر ح سے روکنے کی کو شش کی لیکن نا کام رہا میں مشر ف کی مو ت نہیں ز ند گی چا ہتا ہو ں تاکہ وہ آ ج دیکھے محتر مہ کا مشن جا ری ہے جبکہ ہماری حکومت میں ہم نے سو دن میں مشرف کی چھٹی کی ، سوات پر صوفی محمد کا قبضہ تھا جس کیلئے بینظیربھٹو نے راولپنڈی میں کہا تھا کہ یہ ایسے نہیں جائیں گے ہم ان سے قبضہ خالی کرائیں گے ، ہم نے ان سے قبضہ خالی کرایا ، ان کو اگر کام آتا ہوتا تو یہ کام کرتے ، قبل ا زیں جلسے سے و زیر اعلیٰ سندھ سید مر اد علی شاہ، سابق و ز یر اعلیٰ سید قائم علی شاہ، نثا ر کھو ڑو ،جام خان شو رو، شہلا ر ضا ،عا جز د ھا ہرہ ، جبا رخان و دیگر نے بھی خطا ب کیا اس مو قع پر اسپیکر سند ھ اسمبلی ا غا سر اج درانی، را شد ر بانی، نفیسہ شاہ ،و قا ر مہند ی ،منور و سان ،مو لا بخش چا نڈ یو ،سعید غنی سمیت پیپلز پا رٹی کے سینئر رہنما و ایم این اے، ایم پی ایز بھی موجو د تھے۔

(393 بار دیکھا گیا)

تبصرے