Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا 17سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک اتوار 16 دسمبر 2018
ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا 17سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

پرتھ ….. بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اورمایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئرکی25سنچری سکور کرلی ہے جس کے بعد وہ کم ترین اننگز میں 25ٹیسٹ سنچریاں سکورکرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میںدلچسپ مقابلے کے بعد31رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ،دوسرے ٹیسٹ میں کینگرو کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیانے مارکوس ہیرس، ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ کی نصف سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں326رنز سکور کیے ،بھارت کے لیے ایشانت شرما نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت بمراہ،امیش یادو اور ہنومن وہاری نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں،بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض8رنز پرہی اوپنرز لوکیش راہول اور مرلی وجے سے محروم ہوگئی اور چتیشور پجارا کے آﺅٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی نے اجنکے رہانے کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 91رنز جوڑے ، بھارتی کپتان نے شاندار بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے257گیندوں پر123رنز سکور کیے ،یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی25ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے کم ترین ٹیسٹ اننگز میں 25سنچریاں سکور کرنے کا سچن ٹنڈولکر کا 17سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے ،عظیم آسٹریلیوی بلے باز سر ڈان بریڈمین نے محض68اننگز میں 25ٹیسٹ سنچریاں مکمل کی تھیں جب کہ سچن ٹنڈولکر نے 2001ءمیں چنائی ٹیسٹ میں آسٹریلیا ہی کے خلاف130ویں اننگز میں 25سنچریاں مکمل کی تھیں تاہم ویرات کوہلی نے127اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے،سابق بھارتی اوپنر سنیل گواسکر نے138اور سابق کینگرو اوپنر میتھیو ہیڈن نے139اننگز کھیل کر اپنی 25ٹیسٹ سنچریاں مکمل کی تھیں ۔

(428 بار دیکھا گیا)

تبصرے