Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وزیر اعظم کو کراچی کے معاملات سے دلچسپی نہیں ، وسیم اختر

صابر علی اتوار 16 دسمبر 2018
وزیر اعظم کو کراچی کے معاملات سے دلچسپی نہیں ، وسیم اختر

کراچی۔۔۔ میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اب کراچی کے معاملات میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں’ جبکہ پہلے وہ کراچی کے معاملات میں خصوصی طورپر دلچسپی رکھتے تھے تاہم اب انہیں وزیر اعظم کی جانب سے اس حوالے سے دلچسپی نظر نہیںآئی’ ڈاکٹر فاروق ستار کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وسیم اختر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق اگر فاروق ستار کو کوئی تحفظات یا اعتراض ہوتا تو وہ عدالت سے آکر اس کا اظہار کرتے ‘ لیکن وہ اس حوالے سے عدالت میں نظر نہیں آئے’ جبکہ وفاقی اور سندھ حکومت اس حوالے سے عدالت کے ذریعے بھی اپنے تحفظا ت کا اظہار کرچکے ہیں’ یہ بات انہوںنے ہفتہ کے روز ایکسپوسینٹر میں 3 روزہ چودہویں بلڈ ایشیا نمائش کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور بات چیت کرتے ہوئے کیں’ میئرکراچی نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کررہے ہیں’ تجاوزات نہیں ہونا چاہیے فٹ پاتھ پر کام نہیں کیاجاتا’ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں سیف سٹی کا تصور اجاگر ہو ‘ انہوںنے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ مل کر کراچی کو خوبصورت بنائیںگے’ تاکہ یہاں سیاح آکر خوشی محسوس کریں’کراچی اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز ہے ‘ پاکستان او عوام کی ترقی کے لیے چین فعال کردار ادا کررہا ہے ‘ انہوںنے کہا کہ شینگیان شہرکے ساتھ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے معاہدے ہوئے ہیں’ جن کے تحت مختلف شعبوں میں ترقیاتی کام شروع ہوںگے ‘ جس کے علاوہ حکومت سندھ اور وفاقی سطح پر بھی چین کے ساتھ ہر شعبے میں باہمی سمجھوتے طے پائے ہیں’ چین’ ایران اور ترکی کے وفود اس نمائش میں شریک ہیں’میئر کراچی نے کہا کہ آئیڈیاز سمیت تسلسل کے ساتھ بین الاقوامی سطح کی متعدد ایکسپو میں نمائشوں کے انعقاد سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ دنیا کراچی میں سرمایہ کاری اور تجارت کرنا چاہتی ہے’ اس موقع پر وائس ایڈ مرل (ریٹائرڈ ) عارف اللہ حسینی نے کہا کہ ہمارے لوگ قابل وباصلاحیت ہیں’ تاہم ہمارے رویے مثبت نہیں’ ای گیٹ وے پاکستان کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے کہا کہ اس نمائش میں 250 وفود شرکت کررہے ہیں’ مذکورہ نمائش میں پاکستان بھر سے 50 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے

(403 بار دیکھا گیا)

تبصرے