Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

محنت سے بنایا ہے یہ مقام ،سعدیہ امام

اصم رحمانی اتوار 16 دسمبر 2018
محنت سے بنایا ہے یہ مقام ،سعدیہ امام

پاکستانی اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ شادی کے بعد شوبز میں دوبارہ واپسی شوہر کی اجازت سے ہوئی ہے ، اگر وہ مجھے منع کر دیتے تو میں کبھی بھی دوبارہ شوبز میں نہ آتی۔ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد شوہر کا اصل گھر اس کا ہوتا ہے جہاں اس کو اپنے شوہر کی مرضی کے مطابق چلنا پڑتا ہے۔ کسی بھی لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ اس کو زندگی کا اچھا جیون ساتھی ملے اور خدا کا شکر ہے کہ میں نے جو تصور کیا تھا مجھے اس سے اچھا لائف پارٹنر ملا ہے جو میری ہر چھوٹی چھوٹی چیز کا خیال رکھتا ہے۔سعدیہ امام نے کہا کہ میں خود کو صرف ٹی وی تک محدود رکھنا چاہتی ہوں جبکہ ابھی تک شوہر اور گھر والوں کی جانب سے فلموں میں کام کرنے کی بھی پابندی ہے اور ویسے خود بھی میری دلچسپی ٹی وی ڈراموں اور شوز تک ہے۔انہوں نے کہا کہ میری شوبز سے وابستہ تمام شادی شدہ لڑکیوں کو نصیحت ہے کہ وہ اپنا گھر بسانے کے لئے اپنے شوہر اور سسرال والوں کی مرضی کے مطابق زندگی ڈھالیں مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنے اوپر ہونے والے ہر ظلم و جبر کو برداشت کریں۔ اداکارہ نے کہاہے کہ پاکستان سے ہماری دنیا بھر میں شناخت ہے آج ہم جوکچھ بھی ہیں وہ اپنے ملک کی بدولت ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ وطن عزیزکوہم نے بہت مشکلات کے بعد حاصل کیاہے اس کی حفاظت کرناہمارافرض ہے پاکستان میراجنون ہے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ سعدیہ امام کاکہنا تھا کہ میں ہمیشہ چودہ اگست کے دن کوجوش وجذبے کے ساتھ مناتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے دنیابھرمیں جہاں جہاں بھی لوگ جانتے ہیں وہ اس عظیم سرزمین کی وجہ سے جانتے ہیں جولوگ اپنے مرکزسے کٹ جاتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتے ہمیں اپنے ملک کی ترقی اوراس کی بقاکے لیے کام کرناچاہیے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سعدیہ امام کاکہنا تھا کہ فی الحال ہمارا ڈرامہ بہت بہترہوچکاہے اورنئے فنکار معیاری کام کررہے ہیں۔سعدیہ امام نے کہا ہے کہ ہم نے بھارتی ڈراموں کو شکست دیدی ، ان کا کوئی بھی پروگرام پاکستان میں قابل ذکر نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی ڈرامے نے دنیا بھر میں اپنے معیار کی وجہ سے بے حد مقبولیت اور شہرت حاصل کی ہے اور آج ہمار اڈرامہ سب سے بہتر ہے ، اردو ڈرامے کے حوالے سے ہم سر فہرست ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بننے والے ڈرامے کہانی اور پروڈکشن کے اعتبار سے سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں ،ہمارے ملک میں موجود ٹیلنٹ نے گزشتہ چند سالوں میں سب کو حیران کردیا۔اداکارہ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام مشکلات کا شکار ہے ان کو تفر یح اور ہنسی مذاق کے مواقعے فراہم کر نا بھی صدقہ جاریہ ہے ۔ ٹی وی انڈسٹری دن بدن ترقی کررہی ہے۔

(84 بار دیکھا گیا)

تبصرے