Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 27 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فلم انڈسٹری کے ہوۓ ہیں بہتر حالات ،مہوش حیات

اصم رحمانی اتوار 16 دسمبر 2018
فلم انڈسٹری کے ہوۓ ہیں بہتر حالات ،مہوش حیات

ٹی وی اور فلم کی اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کا اپنا مزہ ضرور ہے لیکن تھیٹر پر کام کرنا سب سے مشکل ہے اس کے باوجود تھیٹر پر پرفارمنس میری اولین ترجیح ہوتی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ تھیٹر فنکاروں کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔اچھی و بری پرفارمنس کے نتائج فوراً سامنے آجاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل ٹی وی فنکاروں کا فلموں میں کام کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ مہوش حیات نے کہاہے کہ مجھے اردوتھیٹرکے لیے کام کرنااچھالگے گا۔ فنکاروں کے لیے پاکستان میں تھیٹر نایاب ہوچکاتھا مگر ہمارے دوستوں نے مل کراس کوبحال کرکے نئے فنکاروں کے لیے بہت اچھاکام کیاہے،نئے فنکاروں کو فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیابھرمیں پاکستان کے تھیٹرکودل کی گہرائیوں سے تسلیم کیا جاتاہے۔ ہمارے ہاں ضیامحی الدین، انور مقصود، معین اختر،کمال احمدرضوی ودیگرفنکاروں نے جو کام کیاہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ مہوش حیات کا کہناتھا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ اب فلم، ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات کی بنا پر اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کیلئے وقت نکالنا فنکاروں کیلئے مشکل ترین لمحہ ہوتاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ میری خوش نصیبی ہے کہ میرے سینئرزنے مجھے اس قابل سمجھاکہ میں ان کے درمیان اپنے فن کامظاہرہ کرسکوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات کہنا تھا کہ مجھے ماڈلنگ کی طرح اداکاری کرتے ہوئے بھی لطف آتاہے مگراداکاری اور ماڈلنگ دومختلف کیفیات ہیں ہمیں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اپنے تاثرات کوجملوں میں ڈھالنا پڑتاہے جب کہ ماڈلنگ کے دوران کسی خاص کیفیت کی ضرورت نہیں پیش آتی۔ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کسی انڈین فلم میکرز سے کام مانگنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہماری اپنی پروڈکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری فلموں کا معیار مزیدبہتر ہوجائے تو ہمیں بھارت میں کام کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں‘ آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں۔ مہوش حیات نے کہا کہ ریمپ پر واک ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے۔فلموں میں کام کرنے کے بعد برائیڈل شو میں ریمپ پر واک کرکے جو پذیرائی ملی اس کا تصور کوئی آئٹم گرل نہیں کرسکتی۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ فلموں کے شیڈول کے باعث فیشن انڈسٹری کو وقت دینا ہر ماڈل و فنکارہ کیلئے مشکل ترین امر ہوتا ہے۔فلم و فیشن انڈسٹری سے ہم بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنارہے ہیں۔ٹی وی فنکاروں و ماڈلز نے شوبز انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دی ہے جس کا احساس اس شہر سے دور بیٹھے ہوئے لوگ نہیں کرسکتے۔

(128 بار دیکھا گیا)

تبصرے