Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف 164مقدمات درج

قومی نیوز اتوار 16 دسمبر 2018
غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف 164مقدمات درج

کراچی۔۔۔۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی مہم جاری ہے، اس سلسلے میں ملوث افراد کے خلاف 164مقدمات داخل کرائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے افتخارعلی قائم خانی کے غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کے حوالے سے سخت مؤقف کے نتیجے میں شہربھر میں اب تک لاتعدادغیرقانونی تعمیرات کومنہدم کیاجاچکاہے، مزید یہ کہ ان کی ہدایات پر ایسی تعمیرات میں ملوث افرادغیرقانونی ٹھیکیدار، بلڈر مافیا اور مالکان کے خلاف ایف آئی آر اورعدالتوں میں مقدمات داخل کرائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایس بی سی اے کی جاری کردہ ٹاؤنزکی مناسبت سے مرتب فہرست کے مطابق جمشید ٹاؤن (ون اینڈ ٹو)میں49 تعمیرات،نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں 29،گلشن اقبال ٹاؤن(ون اینڈٹو)کی 18 تعمیرات، گلبرگ ٹاؤن 18،صدرٹاؤن (ون اینڈ ٹو) 18،لیاری ٹاؤن 10،گڈاپ ٹاؤن 10، اور شاہ فیصل ٹاؤن میں10،جبکہ اورنگی ٹاؤن 01 اور لیاقت آباد ٹاؤن کی01 ،غیرقانونی تعمیرات اوراس میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات داخل کرائے گئے ہیں جو عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ 164مقدمات داخل

(361 بار دیکھا گیا)

تبصرے