Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شہباز شریف دیانتدار ہیں تو پھر مسلم لیگ (ن) میں کوئی کرپٹ نہیں ہے،شیخ رشید

قومی نیوز اتوار 16 دسمبر 2018
شہباز شریف دیانتدار ہیں تو پھر مسلم لیگ (ن) میں کوئی کرپٹ نہیں ہے،شیخ رشید

لاہور ۔۔۔۔وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف ایماندار ہیں تو پھر مسلم لیگ (ن) میں کوئی کرپٹ نہیں ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حکومتی فیصلے پر کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ تمام چور’ ڈاکو اور کرپٹ لوگ جیلوں میں چلے جائیں’اگر ایسا نہیں ہوتا تو وہ کیا کریں، دودھ کی رکھوالی پر بلا بٹھانے سے ہمیں کوئی پزیرائی نہیں ملی’اگر شہباز شریف دیانتدار ہیں تو پھر مسلم لیگ (ن) میں کوئی کرپٹ نہیں۔ مارچ کے آخر تک جھاڑو پھر جائے گا پھر صرف اللہ کا نام ہی رہے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے مشکل کام وزارت اطلاعات چلانا’مجھے اس کا اندازہ ہے کیونکہ میں 4 مرتبہ اس کا وزیر رہا ہوں۔ خواجہ سعد رفیق کے والد کا مرتے دم تک احترام کروں گا یہ بڑے باپ کے چھوٹے بیٹے ہیں، ہمارا تو کسی نے پروڈکشن آرڈر نہیں کیا، میری ماں کا جنازہ تھا اور مجھے کلاشنکوف کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کا محکمہ عوام کی امیدوں پر پورا اترے گا،شدید دھند میں راولپنڈی سے لاہورٹرین چلانے کا منصوبہ ہے’ اس کے لیے کنٹرول ہیڈروم کو جدید بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں’ہم اپنے پیٹرول پمپ بنا کر ایک ارب روپے بچانے کی کوشش کریں گے’اس کے لیے ہم نے 25 کروڑ کے ایندھن کو محفوظ کرلیا ہے’ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کریں گے، رحمان بابا ایکسپریس 23 دسمبر کو پشاور سے کراچی کے لئے روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ پریس کانفرنس کی سرگوشی وائرل ہونے پر صحافیوں کا دعوت نامہ منسوخ کردیا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ دنوں اپنی وزارت کی کارکردگی بتانے کے لیے پریس کانفرنس کی تو اس کے اختتام پر مائیک کھلے رہ گئے تھے’شیخ رشید نے وزیراعظم کی جانب سے وزارت اطلاعات کی پیشکش سے متعلق سرگوشی کی جو مائیک سے ہوتی ہوئی صحافیوں تک جا پہنچی جس کے بعد میڈیا میں ان خبروں کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا گیا۔انہوں نے صحافیوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دفعہ آپ نے اچھا نہیں کیا ، اس لئے لال حویلی کی دعوت واپس لے لی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ‘آپ لوگوں نے کروڑوں لوگوں کو میری وائرل ویڈیو دکھادی’ آپ تو چاہتے ہیں پھڈا بنے’۔انہوں نے کہا کہ” 4مرتبہ وزیراطلاعات رہا ہوں آپ لوگوں کو خوش کرنا آسان نہیں”۔

(357 بار دیکھا گیا)

تبصرے