Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شاہد کپور بھی کینسر کے نشانے پر؟

اصم رحمانی اتوار 16 دسمبر 2018
شاہد کپور بھی کینسر کے نشانے پر؟

بالی ووڈ اداکار عرفان خان اورسونالی بیندرے کے بعد اب بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار شاہد کپور کے بارے میں بھی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ ’جب وی میٹ‘،’حیدر‘ اور اڑتا پنجاب‘ جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے 37 سالہ اداکار شاہد کپور سے متعلق بھارتی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شاہد کپور (اسٹمک کینسر) معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور انہیں اسٹیج ون کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔گزشتہ روز میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں شاہد کپور فلم ’کبیر سنگھ‘ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر سرجری کرانے دہلی روانہ ہوئے ہیں یہ خبر سامنے آنے کے بعد ہی ان کے کینسر کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور شاہد کے مداح تشویش کا شکار ہوگئے۔ تاہم اداکار شاہد کپور کے گھر والوں نے اْنہیں کینسر ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کچھ لوگ کیسے یہ سب لکھ سکتے ہیں؟ آخر اس خبر کی بنیاد کیا ہے؟ اس طرح کی افواہیں پھیلانے کو کس طرح سے جائز ٹھہرایا جاسکتاہے؟‘دوسری جانب اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ دونوں خوشگوار موسم کو انجوائے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور بالکل صحت مند ہیں۔ شاہد کپور نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مداحوں کو کہا کہ وہ مکمل طور پر صحتمند ہیں اور لوگ ان سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ واضح رہے کہ رواں برس سب سے پہلے وراسٹائل اداکار عرفان خان نیورو اینڈو کرائن ٹیومر میں مبتلا ہوئے تھے، جن کا علاج لندن میں جاری ہے اور اطلاعات ہیں کہ ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

(195 بار دیکھا گیا)

تبصرے