Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

سوشل میڈیا پربہت کچھ ہوتا ہے فیک .آمنہ شیخ

اصم رحمانی اتوار 16 دسمبر 2018
سوشل میڈیا پربہت کچھ ہوتا ہے فیک .آمنہ شیخ

پاکستانی اداکاراؤں نے اپنی ذہانت ، علم و دانش اور خوبصورت انداز کے باعث نہ صر ف پاکستانی عوام کا دل جیتا بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنا نا م پیدا کیا۔ بھارتی فلم ساز پاکستانی اداکاراؤں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کر نے کے لئے کوشاں ہیں۔پاکستانی اداکاراؤں میں اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ سرفہرست ہیں۔ انہوں نے اپنی محنت اور لگن کے باعث نہ صرف پاکستان کے لئے دو بین الاقوامی ایواڈ جیتے بلکہ اب وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے تیار ہیں اور جلد ہی وہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں نامور اداکاروں کے ساتھ نظر آئیں گی۔سجل علی بھی بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں اکشے کمار،شارخ خان اورسلمان خان کے ساتھ کام کر نے کی خواہش مند ہیں۔دوسری جانب اداکارہ آمنہ شیخ طویل عرصے بعد منی اسکرین پر واپس آگئی ہیں۔ ان کی نئی ڈرامہ سیریل ’خود غرض ‘ شروع ہوگئی ہے۔ ’خود غرض ‘بڑی کاسٹ کی سیریل ہے جس میں آمنہ شیخ کے ساتھ ساتھ ثناء شاہنواز اور سمیع خان بھی کام کر رہے ہیں جبکہ پروڈکشن اور ڈائریکشن ٹیم میں یاسر نواز ثمینہ ہمایوں سعید اور ہمایوں سعید بھی شامل ہیں۔’خود غرض ‘ کی کہانی حقیقی زندگی سے قریب تر ہے جس میں رشتوں کے الجھائو کے ساتھ ساتھ محبت اور احساسات بھی رچے بسے ہیں۔ اس کی کہانی ردا بلال نے تحریر کی ہے جبکہ ڈائریکٹر یاسر نواز ہیں۔ اسے ثمینہ ہمایوں سعید اور ثناء شاہنواز نے پروڈیوز کیا ہے۔ثناء نے وائس آف امریکہ کوبتایا کہ ’آمنہ شیخ جو ایک طویل عرصے سے ٹی اسکرین سے دور تھیں ’خود غرض ‘ کے ذریعے ان کی واپسی ممکن ہو رہی ہے۔ آمنہ شیخ کے بارے میں میں کیا کہوں کہ جب پڑوسی ملک کی ایک بڑی فنکارہ اور آرٹ فلموں کی لیجنڈ ایکٹریس شبانہ اعظمی آمنہ شیخ کی اداکاری کو سراہ چکی ہیں۔‘ثناء کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’خود غرض‘ شادی شدہ زندگی میں تعلقات کے اتارچڑھائو اور کرداروں کے جذباتی الجھائو کی کہانی ہے۔ اس کی اسکرپٹ آپ کو اپنے سحر میں جکڑتی محسوس ہو گئی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا’سیریل کے کرداروں کو خوبصورت انداز میں تخلیق کیا گیا ہے جسے دیکھ کر ناظرین یقیناً خوش ہوں گے۔آمنہ شیخ نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بننے والی زیادہ ترفلمیں ذات برادری، غنڈہ گردی اوردیرینہ دشمن داریوں کے موضوعات پرمبنی ہوتی تھیں، جن کو فلم بینوں کی اکثریت نے عرصہ دراز سے مسترد کر دیا ہے۔

(80 بار دیکھا گیا)

تبصرے