Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سری دیوی کی بیٹی اردو سیکھ رہی ہے

اصم رحمانی اتوار 16 دسمبر 2018
سری دیوی کی بیٹی اردو سیکھ رہی ہے

بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی اداکارہ جھانوی کپور نے فلم ’تخت‘ کے لیے اردو سیکھنی شروع کردی۔بالی ووڈ میں کسی عام انسان کی نسبت مشہور فنکاروں کے بچوں کو مواقع آسانی سے مل جاتے ہیں۔ لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بھی اپنے والدین کی وجہ سے بہت آسانی سے فلم نگری میں قدم رکھ دیا لیکن بالی ووڈ میں کامیابی وہی حاصل کرتا ہے جو اپنی صلاحیت سے خود کو منواتا ہے۔اداکارہ جھانوی کپور نے بھی خود کو منوانے کے لیے کڑی محنت شروع کردی ہے اور اسی مقصد کے لیے انہوں نے اپنی اگلی فلم ’تخت‘ کے لیے اردو سیکھنی شروع کردی ہے۔ جھانوی پچھلے چار ماہ سے اردو کی کلاسز لے رہی ہیں تاکہ فلم میں صحیح تلفظ اورلہجے کے ساتھ روانی سے اردو بول سکیں۔ اس کے علاوہ وہ باقاعدگی سے تاریخ کا مطالعہ بھی کررہی ہیں۔واضح رہے کہ پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کی کہانی مغل دور کے گرد گھومتی ہے لہٰذا فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اداکاروں کا صحیح تلفظ کے ساتھ اردو بولنا ضروری ہے۔ فلم میں جھانوی کے علاوہ رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، وکی کشال اور عالیہ بھٹ بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں جھانوی کپور نے کہا ہے کہ2018ء میرے لئے اچھا بھی رہا اور برا بھی۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ سال جہاں میرے لئے میری ماں اداکارہ سری دیوی کو کھودینے کے باعث غمگین رہا وہیں یہ میرے لئے بہت سی خوشیوں کی وجہ بھی بناہے۔انہوں نے کہا کہ فلمی سفر کا آغاز فلم ’دھڑک‘ سے ہوا اور اس کی کامیابی میرے لئے کسی خوشی سے کم نہیں ہے۔ فلم ’’دھڑک ‘‘ مراٹھی زبان کی سپر ہٹ رومانوی فلم ’’سائرات‘‘ کا ری میک ہے جو کالج میں زیر تعلیم دو مختلف ذاتوں سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کی محبت پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے مداحوں سے ملنے والی محبت نے مزید مضبوط کیا ہے۔ دوسری جانب بولی وڈ اسٹار کڈ جھانوی کپور بھی اداکارہ عالیہ بھٹ کی طرح کرن جوہر کی ملکیت دھرما پروڈکشنز کی پسندیدہ اداکارہ بنتی جارہی ہیں۔ جھانوی کپور کی بولی وڈ میں پہلی فلم ’دھڑک‘ کرن جوہر کی پروڈکشن میں بنائی گئی تھی جس کے بعد کرن جوہر نے انہیں اپنی ہدایات میں بننے والی فلم ’تخت‘ میں بھی کاسٹ کرلیا۔جہاں بولی وڈ میں سوانح حیات پر مبنی فلموں کا رواج تیزی سے بڑھ رہا ہے وہیں اب خبریں ہیں کہ جھانوی کپور بھی بہت جلد دھرما فلمز کی تیسری فلم میں بھی کام کرتی نظر آئیں گی، جس کی کہانی بھارتی ایئر فورس پائلٹ گنجن سکسینا کی زندگی پر مبنی ہے۔یاد رہے کہ گنجن سکسینا ان خواتین ایئر فورس پائلٹس میں سے ایک ہیں جن کی پوسٹنگ سال 1999ء کی جنگ کے دوران کارگل میں ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق جھانوی کپور نے اپنے کردار کے لیے گنجن سے ملاقات بھی کی اور اس کردار کے لیے تربیت لینا بھی شروع کردی۔اس فلم کی پروڈکشن کا کام اگلے سال سے شروع ہوگا، جبکہ ابھی ہدایت کار کی تلاش جاری ہے‘ یہ فلم 2020ء میں ریلیز کی جائے گی۔

(312 بار دیکھا گیا)

تبصرے